پانچ سالہ بچہ سانپ کھا گیا

بھارت کی ریاست بہار میں پانچ سالہ بچہ گلی میں کھیل کود کے دوران مردہ سانپ کو کھا گیا جس کے بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ شہر جموئی کے کھدوئی بریار پور گاؤں میں پیش آیا۔ پانچ سالہ بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسے ایک چھوٹا […]

 0  7
پانچ سالہ بچہ سانپ کھا گیا

بھارت کی ریاست بہار میں پانچ سالہ بچہ گلی میں کھیل کود کے دوران مردہ سانپ کو کھا گیا جس کے بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ شہر جموئی کے کھدوئی بریار پور گاؤں میں پیش آیا۔ پانچ سالہ بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسے ایک چھوٹا سا مردہ سانپ ملا۔

متاثرہ بچے کی والدہ کے مطابق بیٹے نے اپنے دوست کی مدد سے مردہ سانپ کو آگ پر پکانے کی کوشش کی اور پھر کھا گیا، جب مجھے علاقہ مکنیوں نے بتایا تو میرے ہوش اڑ گئے۔

متعلقہ: دنیا کا سب سے بڑا اور وزنی سانپ دریافت

خاتون نے بتایا کہ جب میں نے بیٹے سے پوچھا تو اس نے مجھے نہیں بتایا، کچھ گھنٹوں بعد اس کی طبیعت بگڑنے لگی تو ہم اسے قریبی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کا علاج کیا۔

صدر اسپتال میں متاثرہ بچے کا علاج جاری ہے جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کمسن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ پڑوسن کے بیٹے نے جان بوجھ کر میرے بیٹے کو سانپ پکا کر کھلایا جس کی وجہ سے اس کی جان خطرے میں پڑ گئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow