روہت شیٹی نے نوجوان بالی وڈ اسٹارز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے تجربہ کار فلمساز روہت شیٹی نے نوجوان اسٹارز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں سلمان خان اور امیتابھ بچن سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق روہت شیٹی نے نوجوان بالی وڈ اسٹارز میں موجود عدم تحفظ کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا […]

 0  0

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے تجربہ کار فلمساز روہت شیٹی نے نوجوان اسٹارز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں سلمان خان اور امیتابھ بچن سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق روہت شیٹی نے نوجوان بالی وڈ اسٹارز میں موجود عدم تحفظ کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا اور ان کے سوشل میڈیا پر ضرورت سے زیادہ انحصار اور پیسوں سے خریدے ہوئے فالوورز اور مضامین پر تنقید کی۔

روہت شیٹی نے کہا کہ نئے اسٹارز غیر محفوظ ہیں وہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وقت دیتے ہیں، ان کے خریدے گئے فالوورز اور مضامین دو سال بعد ان کی مدد نہیں کریں گے، ان کو موبائل اسکرین پر نہیں بلکہ بڑی اسکرین پر خود کو ثابت کرنا پڑے گا۔

فلمساز نے سلمان خان کے کیریئر کو مثال کے طور پر پیش کیا کہ جب ان کی فلمیں نہیں چل رہی تھیں تو انہوں نے سنی دیول کے ساتھ ’جیت‘ فلم کی۔

انہوں نے بتایا کہ سلمان خان نے یہ صرف ایک اینکر کے طور پر کیا اور اسے اپنے کیریئر میں آگے بڑھنے کے موقع کے طور پر دیکھا لیکن آج کل کے فنکاروں میں یہ جذبہ ختم ہو رہا ہے۔

روہت شیٹی نے امیتابھ بچن کے پانچ دہائیوں پر محیط شاندار کیریئر کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو یاد ہے کہ امیتابھ بچن نے اپنے کیریئر میں کتنی فلاپ فلمیں دی ہیں؟

’ہم انہیں صرف ’برانڈ امیتابھ بچن‘ کے نام سے جانتے ہیں کیونکہ انہوں نے 50 سالوں میں ہر طرح کا کردار ادا کیا۔ انہون نے فوری کامیابیوں یا ناکامیوں پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے مجموعی کام کے ذریعے ایک پائیدار کیریئر بنانے کی اہمیت پر توجہ دی۔‘

فلمساز نے اپنے تجربات بھی شیئر کیے جن میں فلم ’آل دی بیسٹ‘ کی ہدایت کاری کے بعد ’کامیڈی سرکس‘ کی میزبانی کرنا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے موقع کو پکڑ لیا تھا، یہ پانچ سال تک چلا اور ’خطروں کے کھلاڑی‘ کی راہ ہموار کی، ہمیں خطرہ مول لینے کی ضرورت ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow