ہارر فلم ’منجیا‘ کی شوٹنگ کے دوران کیا ہوا تھا؟ شروری واگھ نے بتادیا

بالی ووڈ اداکارہ شروری واگھ نے ہارر فلم ’منجیا‘ کی شوٹنگ دوران پیش آئے غیرمعمولی واقعے سے پردہ اٹھا دیا۔ بالی ووڈ کی ہارر فلم ’منجیا‘ کل سنیما گھروں کی زینت بنے گی، اداکارہ شروری واگھ نے شوٹنگ کے دوران پیش آئے واقعے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ شروری واگھ نے بتایا کہ جب ہم […]

 0  9
ہارر فلم ’منجیا‘ کی شوٹنگ کے دوران کیا ہوا تھا؟ شروری واگھ نے بتادیا

بالی ووڈ اداکارہ شروری واگھ نے ہارر فلم ’منجیا‘ کی شوٹنگ دوران پیش آئے غیرمعمولی واقعے سے پردہ اٹھا دیا۔

بالی ووڈ کی ہارر فلم ’منجیا‘ کل سنیما گھروں کی زینت بنے گی، اداکارہ شروری واگھ نے شوٹنگ کے دوران پیش آئے واقعے سے متعلق اظہار خیال کیا۔

شروری واگھ نے بتایا کہ جب ہم منجیا کی شوٹنگ کررہے تھے اس وقت عجیب بات یہ تھی ہم سب صبح تین بجے اٹھنا شروع کردیتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ’ناشے کی میز پر سب نے صرف یہ بحث شروع کردی کہ وہ کیسے صبح تین بجے اٹھے، یہ دراصل اب تک کی سب سے خوفناک یا غیرمعمولی چیز تھی کیونکہ میں بھی واش روم جانے کے لیے جاگ گئی تھی اور اس وقت تین ہی بج رہے تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ہم ناشتے کی ٹیبل پر بیٹھے تو سب یہی کہہ رہے تھے کہ ’ہاں ہم بھی تین بجے ہی اٹھے ہیں۔‘

شروری واگھ نے کہا کہ یہ بہت خوفناک تھا کیونکہ لوگ کیسے اپنے کمروں میں صبح تین بجے اٹھ سکتے ہیں، اس کے بعد ہم اس وقت تھوڑا ہوشیار رہنے لگے تھے۔‘

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ساتھی اداکار ابھے ورما نے مجھ سے کہا کہ اگر میں دوبارہ تین بجے اٹھوں گا تو تین بار دیوار کو کھٹکھٹا دوں گا تاکہ اگر مجھے کچھ ہوا تو آپ کو آنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ’منجیا‘ میں ابھے ورما، مونا سنگھ، شروری واگھ ودیگر شامل ہیں، جبکہ اس کے ہدایت کار آدتیہ سرپوتدار ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow