روہت شرما کی والدہ کی اپنے بیٹے اور کوہلی کے لیے نہایت جذباتی پوسٹ
بھارتی کپتان روہت شرما کی ورلڈکپ میں کپتانی کی ہر طرف واہ واہ ہورہی ہے، اب ان کی والدہ نے بھی بیٹے کے لیے نہایت جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل جیتنے کے بعد ویرات کوہلی اور روہت شرما نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا […]
بھارتی کپتان روہت شرما کی ورلڈکپ میں کپتانی کی ہر طرف واہ واہ ہورہی ہے، اب ان کی والدہ نے بھی بیٹے کے لیے نہایت جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل جیتنے کے بعد ویرات کوہلی اور روہت شرما نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، اس افسانوی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی کپتان روہت کی والدہ نے بیٹے اور کوہلی کے لیے پیغام شیئر کرتے ہوئے دونوں کی تصوری بھی پوسٹ کی ہے۔
روہت کی والدہ پورنیما شرما نے اپنے بیٹے کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے ایک تصویر پوسٹ کی۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں سب سے اوپر کیپشن درج تھا ’ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عظیم پلیئرز کی جوڑی‘، ساتھ ہی خصوصی پیغام میں تصوری کی مناسبت سے پورنیما شرما نے لکھا کہ ’بیٹی روہت شرما کے کندھوں پر ہے، قوم اس کے پیچھے ہے جبکہ بھائی اس کے ساتھ کھڑا ہے‘۔
ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جہاں ہر بھارتی کھلاڑی خوشی سے مسکرا رہا تھا وہیں ان کے آنکھیں مسکراتے چہروں کے ساتھ خوشی کے آنسوؤں سے نم بھی تھیں جبکہ روہت اور کوہلی کو بھی روتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا کر بھارتی ٹیم عالمی چیمپئن بننے میں کامیاب ہوئی تھی اور کوہلی کو مرد میدان قرار دیا گیا تھا۔
وزیراعظم مودی نے بھی بھارتی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی تھی اور چیمپئن بننے کے بعد ریٹائرمنٹ لینے والے بھارتی کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور ہیڈ کوچ ڈریوڈ کو الگ الگ فون کر کے مبارکباد پیش کی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟