روہت شرما کو پوسٹ شیئر کرکے ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی
بھارتی ون ڈے ٹیم کے کپتان روہت شرما کو گزشتہ دنوں اپنی پوسٹ شیئر کرکے ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی۔ روہت شرما سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں لیکن پہلے ون ڈے سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران انہیں اپنی انسٹاگرام پوسٹ مداحوں کی تنقید کے بعد ڈیلیٹ کرنا […]
بھارتی ون ڈے ٹیم کے کپتان روہت شرما کو گزشتہ دنوں اپنی پوسٹ شیئر کرکے ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی۔
روہت شرما سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں لیکن پہلے ون ڈے سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران انہیں اپنی انسٹاگرام پوسٹ مداحوں کی تنقید کے بعد ڈیلیٹ کرنا پڑی۔
بھارتی ٹیم کے کپتان نے دراصل تصویر کو ایڈٹ کرکے توند اور بازو پتلا کیا تھا۔
روہت شرما کا بھانڈا اس وقت پھوٹ گیا جب بی سی سی آئی نے اصل تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روہت شرما نے اپنی شیئر کردہ تصویر میں توند اور بازو کو کم کیا ہے، اگرچہ انہوں نے تصویر ڈیلیٹ کردی لیکن اسکرین شاٹ کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’توند اور بازو کم کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیا ہے۔‘
واضح رہے کہ بھارت نے سوریا کمار یادیو کی قیادت میں ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کیا تھا۔
یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میں سری لنکا نے بھارت کو جیت کے لیے 231 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے، روہت شرما 58 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟