بھارت اور سری لنکا کا پہلا ون ڈے دلچسپ مقابلے کے بعد برابر
کولمبو: بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا پہلا ون ڈے میچ دلچسپ مقابلے کے بعد برابر ہوگیا۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 231 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 47.5 اوورز میں 230 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان روہت شرما کی 58 رنز کی اننگز […]
کولمبو: بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا پہلا ون ڈے میچ دلچسپ مقابلے کے بعد برابر ہوگیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 231 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 47.5 اوورز میں 230 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کپتان روہت شرما کی 58 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، اکشر پٹیل 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ویرات کوہلی 24 رنز پر ہسارنگا نے پویلین کی راہ دکھائی، شبھمن گل 16 رنز بناسکے، واشنگٹن سندر 5 اور شریاس ایئر 23 رنز بنا کر چلتے بنے۔
شیوم دوبے کو 25 رنز پر اسالانکا نے ایل بی ڈبلیو کیا، کلدیپ یادیو 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، ارشدیپ سنگھ بغیر کوئی رن بنائے اسالانکا کا نشانہ بنے۔
سری لنکا کی جانب سے وننندو ہنسارنگا اور چرتھ اسالنکا نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنائے تھے اور بھارت کو جیت کے لیے 231 رنز کا ہدف دیا تھا۔
دونتھ ویلالاگے 67 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی، پتھم نسانکا 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کی تھیں، محمد سراج، کلدیپ یادیو، شیوم دوبے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟