پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ شروع

پاکستان سپر لیگ 9 کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ہیں میچ میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ 9 کے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس […]

 0  4
پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ شروع

پاکستان سپر لیگ 9 کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ہیں میچ میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ 9 کے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد کوئٹہ کے بلے باز میدان میں کھیلنے کے لیے آ گئے ہیں۔

آج کے میچ کے لیے کراچی کنگز میں ایک جب کہ کوئٹہ گلیڈیئٹرز میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

کراچی کنگز میں کیرون پولارڈ کی واپسی ہوئی ہے جب کہ ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، ٹم سائفرٹ، عرفان نیازی، حسن علی، میر حمزہ، مرزا بانی، زاہد محمود شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈیئٹرز  میں سہیل خان اور وسیم کی جگہ محمد عامر اور حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔

شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کے لیے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل نائن میں ملتان سلطانز پہلی ٹیم ہے جس نے پلے آف کے لیے رسائی حاصل کر لی ہے جب کہ لاہور قلندرز ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔ پلے آف کی بقیہ تین ٹیموں کے لیے کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈیئٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان جیت کی جنگ جاری ہے۔

پی ایس ایل کے تازہ ترین پوائنٹس ٹیبل کے مطابق ملتان 6 فتوحات اور 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور پشاور زلمی 9، 9 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ 7 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے جب کہ کراچی کنگز 4 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

کراچی کنگز کو پلے آف تک رسائی آسان بنانے کے لیے آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow