رنویر سنگھ کی سپر ہیرو فلم میں ہیروئن کون ہوں گی؟
بھارتی سپر اسٹار رنویر سنگھ کی فلم ’شکتیمان ‘ میں ان کے مدِ مقابل خوبرو اداکارہ کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 90 دہائی کی مقبول ٹی وی شو ’ شکتیمان‘ کو فلم کی شکل میں ڈھالا جارہا ہے جس میں بالی ووڈ سہر اسٹار رنویر سنگھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔ […]
بھارتی سپر اسٹار رنویر سنگھ کی فلم ’شکتیمان ‘ میں ان کے مدِ مقابل خوبرو اداکارہ کو کاسٹ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 90 دہائی کی مقبول ٹی وی شو ’ شکتیمان‘ کو فلم کی شکل میں ڈھالا جارہا ہے جس میں بالی ووڈ سہر اسٹار رنویر سنگھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔
اب یہ خبر سامنے آئی ہیں جن کے مطابق اس فلم میں رنویر سنگھ کے ہمراہ ابھرتی ہوئی اداکارہ وامیکا گبی ہیروئن کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔
وامیکا گبی نے ورون دھون اور کیرتی سریش کے ساتھ بے بی جان میں اپنے کردار سے توجہ حاصل کی، اکشے کمار کے بھوت بنگلہ میں کردار حاصل کرنے کے بعد، حالیہ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ شکتیمان سے متاثر ایک سپر ہیرو فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ بھی کام کریں گی۔
معروف اداکارہ وامیکا گبی آج کل بالی وڈ انڈسٹری پر راج کررہی ہیں، وہ پنجابی، ملیالم اور ہندی فلموں میں کام کرچکی ہیں تاہم انہوں نے اپنےکیرئیر کا آغاز فلم جب وی میٹ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ سے کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ وامیکا گبی ہندی اور ملیالم سنیما میں اپنی ورسٹائل پرفارمنس کیوجہ سے خوب توجہ سمیٹ رہی ہیں، اس فلم سے متعلق فی الحال بات چیت جاری ہے لیکن اگر واقعی فلم بنتی ہے تو اس میں وامیکا اور رنویر کی جوڑی ہی مرکزی کردار نبھاتی نظر آئے گی۔
فلم میکرز کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن بھارتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فلم اپنے ابتدائی مراحل میں ہے، جس کی پری پروڈکشن کا عمل جاری ہے۔
قبل ازیں یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ گزشتہ 3 برس سے ’شکتیمان‘ فلم کیلئے اسکرپٹنگ کا عمل جاری ہے، معروف ڈائریکٹر باسل جوزف کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو سونی پکچرز انڈیا اور ساجد ناڈیاڈوالا پروڈیوس کریں گے۔
واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ مئی 2025 میں شروع ہونے کا امکان ہے جسکے بعد سال 2026 میں یہ فلم سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟