کیا دی سمپسن نے لاس اینجلس میں جاری جنگل کی آگ کی پیش گوئی کی تھی؟ وائرل ویڈیو
لاس اینجلس: آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ’دی سمپسن‘ سیریز کے شائقین ویڈیو شیئر کر رہے ہیں کہ لاس اینجلس آگ کی پیشگوئی 20 سال پہلے ہی اس سیریز میں کی جا چکی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین اس دعوے پر حیران رہ گئے ہیں کہ لاس اینجلس میں لگی بھیانک آگ کی […]
لاس اینجلس: آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ’دی سمپسن‘ سیریز کے شائقین ویڈیو شیئر کر رہے ہیں کہ لاس اینجلس آگ کی پیشگوئی 20 سال پہلے ہی اس سیریز میں کی جا چکی تھی۔
سوشل میڈیا صارفین اس دعوے پر حیران رہ گئے ہیں کہ لاس اینجلس میں لگی بھیانک آگ کی دی سمپسن پہلے ہی پیشگوئی کر چکا تھا۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس کو دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے یہ لاس اینجلس جیسی آگ ہے، وائرل ویڈیو میں دی سمپسنز کارٹون سیریز کے ایک پرانے ایپی سوڈ میں کیلیفورنیا میں جنگل کی آگ لگنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
دی سپمسنز کارٹون کے اٹھارویں سیزن کی بارہویں قسط میں دکھایا گیا کہ اسپرنگ فیلڈ کے قصبے میں جنگل کی آگ پھیلی ہوئی ہے، جو لوگوں اور ان کے گھروں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
مذکورہ قسط میں بارٹ نامی کردار ایک مذاق کرتا ہے، جس سے حادثاتی طور پر آگ لگ جاتی ہے، جو تیزی سے پھیل کر قابو سے باہر ہو جاتی ہے۔
امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی بھیانک آگ تاحال بے قابو ہے، خبر رساں ایجنسی کے مطابق 6 روز میں 275 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ ہزاروں ایکڑ پر پھیلی خوفناک آتش زدگی کے سبب مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 24 ہو گئی ہے، درجنوں افراد زخمی ہیں، حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جب کہ متاثرہ علاقوں میں کئی افراد لاپتا ہیں، جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
آگ کے شعلوں نے 12 ہزار عمارتوں کو جلا کر راکھ بنا دیا ہے، آگ 36 ہزار سے زائد رقبے کو لپیٹ میں لے چکی ہے، اور اب شمالی جنوب کی طرف رخ کرنے لگی ہے، آتش زدگی کو پھیلنے سے روکنے کے لیے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز سے پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟