رقم کے تنازع پر دنیا کی مہنگی ترین کار لیمبورگینی کو آگ لگا دی گئی
مالک سے پیسوں کے تنازع کے بعد دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک لیمبورگینی کو ملزمان نے آگ لگا دی۔ بھارتی شہر حیدرآباد کے قریب لگژری اسپورٹس کار لیمبورگینی کو مالک کے ساتھ دیرینہ تنازعہ پر جلا دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک شخص جو پرانی کاروں کا کاروبار کرتا ہے اس […]
مالک سے پیسوں کے تنازع کے بعد دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک لیمبورگینی کو ملزمان نے آگ لگا دی۔
بھارتی شہر حیدرآباد کے قریب لگژری اسپورٹس کار لیمبورگینی کو مالک کے ساتھ دیرینہ تنازعہ پر جلا دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک شخص جو پرانی کاروں کا کاروبار کرتا ہے اس نے کچھ دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر لیمبورگینی کو نذر آتش کیا۔
مذکورہ واقعہ 13 اپریل کی شام کو حیدرآباد کے مضافات میں مامیڈیپلی روڈ پر پیش آیا۔ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب 2009 ماڈل کی لگژری کار کے مالک نے اس گاڑی کو فروخت کرنا چاہا جس کی مالیت ایک کروڑ تک بتائی گئی۔
مالک نے اپنے دوستوں کو اطلاع دی کہ وہ کار کے لیے خریدار تلاش کریں۔ مرکزی ملزم نے مالک کے دوست کو فون کر کے گاڑی لانے کو کہا تھا۔
کار کے مالک کا مذکورہ دوست مرکزی ملزم سے واقفیت رکھتا تھا۔ ملزم نے مالک کے دوست کو فون کر کے لگژری گاڑی لانے کا کہا تھا۔
جب گاڑی ملزم کو دکھانے کے لیے لائی گئی تو وہاں ملزم اور مالک کے درمیان مبینہ طور پر پیسوں کو تنازع ہوگیا جس کے بعد کار کو آگ لگادی گئی۔
پولیس کی جانب سے اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے اور کار کو جلانے کے اصل اسباب جاننے کے لیے مالک اور دیگر افراد سے معلومات لی جارہی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟