راشد لطیف نے بابر اعظم کو اہم مشورہ دے دیا
سابق کپتان راشد لطیف نے کپتان بابر اعظم کو وکٹ کیپنگ محمد رضوان سے کروانے کا مشورہ دے دیا۔ انگلینڈ سے سیریز میں شکست کے بعد سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ اس وقت اعظم خان کی وکٹ کیپنگ ہے، ٹیم کے پاس دو وکٹ کیپر عثمان خان اور محمد […]
سابق کپتان راشد لطیف نے کپتان بابر اعظم کو وکٹ کیپنگ محمد رضوان سے کروانے کا مشورہ دے دیا۔
انگلینڈ سے سیریز میں شکست کے بعد سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ اس وقت اعظم خان کی وکٹ کیپنگ ہے، ٹیم کے پاس دو وکٹ کیپر عثمان خان اور محمد رضوان موجود ہیں، میرا مشورہ ہے کہ وکٹ کیپنگ رضوان سے کروائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ محمد رضوان گزشتہ چار سال سے وکٹ کیپنگ کررہے ہیں اب آپ نے انہیں اچانک ہی ہٹا دیا ہے۔
راشد لطیف نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے کپتان کو سب سے زیادہ ضرورت وکٹ کیپر کی ہوتی ہے، میں نے اور معین خان نے ٹیسٹ میچز اور ون ڈے میچز میں وکٹ کیپنگ کی ہے، ہم میچ کو پیچھے سے دیکھتے تھے لیکن اگر پیچھے کھڑا شخص ہی کیچز چھوڑنے لگے تو وہ اپنے کپتان کو کیا بتائے گا؟
سابق کپتان نے کہا کہ کوئی بھی کھیل چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا، اگر اس میں کمیونیکیشن مسنگ ہے تو آپ کیسے کھیلیں گے۔
راشد لطیف نے مزید کہا کہ آپ نے پہلے اوپنرز کی جوڑی غلط توڑی، پھر وکٹ کیپنگ رضوان سے لے لی گئی، اسپنرز میں تبدیلی کی گئی ہم ٹیم کو ہارتے ہوئے ہی دیکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اعظم خان نے وکٹ کیپنگ کے دوران کیچز ڈراپ کیے اور بیٹنگ میں بھی وہ خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے جس کے بعد سے سابق کرکٹرز کی جانب سے ان پر تنقید کی جارہی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟