دو سال پہلے ڈیبیو کرنے کے لیے پاکستان آیا تھا، ریحان احمد
انگلش اسپنر ریحان احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دو سال پہلے ڈیبیو کرنے کے لیے پاکستان آئے تھے۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش اسپنر ریحان احمد نے کہا کہ میری دادی میرپور میں رہتی تھیں، والد کا تعلق بھی وہیں سے ہے، دو […]
انگلش اسپنر ریحان احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دو سال پہلے ڈیبیو کرنے کے لیے پاکستان آئے تھے۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش اسپنر ریحان احمد نے کہا کہ میری دادی میرپور میں رہتی تھیں، والد کا تعلق بھی وہیں سے ہے، دو سال پہلے ڈیبیو کرنے کے لیے پاکستان آیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ میری دادی میچ دیکھنے کے لیے بھی آئیں، انہیں مجھ پر بہت فخر ہے۔
دوسری جانب انگلش بیٹر بین ڈکٹ نے کہا کہ پاکستان میرے لیے بہت خاص ہے میرا تیسٹ کیریئر یہیں سے شروع ہوا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا، انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنالیے ہیں جبکہ انہیں پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 53 رنز درکار ہیں۔
جو روٹ 5 اور ہیری بروک ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
اوپنر زیک کرولی دو رنز بنا کر نعمان علی کا نشانہ بنے، بین ڈکٹ 12 رنز بنا کر ساجد خان کو وکٹ دے بیٹھے، اولی پوپ کو بھی ایک رن پر نعمان علی نے چلتا کیا۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے دو اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل قومی ٹیم پہلی اننگز میں 344 رن بنا کر آؤٹ ہوئی، پاکستان نے پہلی اننگز میں 77 رنز کی برتری حاصل کی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟