دوسرا سیمی فائنل: بھارت اور انگلینڈ‌ کا میچ بارش کے باعث‌ روک دیا گیا

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل بارش کے باعث روک دیا گیا۔ گیانا میں کھیلا جارہا دوسرا سیمی فائنل میچ پہلے ہی تاخیر سے شروع ہوا تھا، بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنائے جس کے […]

 0  3
دوسرا سیمی فائنل: بھارت اور انگلینڈ‌ کا میچ بارش کے باعث‌ روک دیا گیا

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل بارش کے باعث روک دیا گیا۔

گیانا میں کھیلا جارہا دوسرا سیمی فائنل میچ پہلے ہی تاخیر سے شروع ہوا تھا، بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنائے جس کے باعث دوبارہ بارش شروع ہوئی تو میچ روک دیا گیا۔

ویرات کوہلی 9 رنز بنا کر ریس ٹوپلی کا نشانہ بنے، رشبھ پنت 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان روہت شرما 37 اور سوریا کمار یادیو 13 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلی اور سیم کرن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

اس سے قبل انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر روہت شرما الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

بھارت اور انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے، کوشش کریں گے اچھا اسکور بنائیں۔

جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں کوشش ہوگی کہ بھارت کو کم رنز تک محدود رکھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اس سے قبل بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ دوسرا سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم 29 جون کو جنوبی افریقہ سے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow