دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے چار سے پانچ کھلاڑی۔۔۔۔ محمد حفیظ نے کیا کہا؟
سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ ڈریسنگ روم میں پلیئرز کے خراٹوں کی باتیں سامنے لے آئے۔ سابق انگلش کرکٹ کپتان مائیکل وان اور ایڈم گلکرسٹ سے بات کرتے ہوئے سابق ٹیم ڈائریکٹر محمدحفیظ نے میچوں کے دوران ٹیم کے نظم و ضبط کی کمی کا انکشاف کیا۔ سابق ٹیم ڈائریکٹر محمدحفیظ نے انکشاف کیا کہ […]
سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ ڈریسنگ روم میں پلیئرز کے خراٹوں کی باتیں سامنے لے آئے۔
سابق انگلش کرکٹ کپتان مائیکل وان اور ایڈم گلکرسٹ سے بات کرتے ہوئے سابق ٹیم ڈائریکٹر محمدحفیظ نے میچوں کے دوران ٹیم کے نظم و ضبط کی کمی کا انکشاف کیا۔
سابق ٹیم ڈائریکٹر محمدحفیظ نے انکشاف کیا کہ دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے چار سے پانچ کھلاڑی ڈریسنگ روم میں سو رہے تھے، بطور ٹیم ڈائریکٹر میں کھلاڑیوں کو سونے کی اجازت کیسے دے سکتا تھا۔
ہنسی مذاق کے ساتھ جواب دیتے ہوئے مائیکل وان نے کہا کیا وہ تھک گئے تھے؟ جس پر حفیظ نے سنجیدہ لہجے میں بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’میں واقعی میں نہیں جانتا۔
محمد حفیظ نے کہا کہ اگر آپ فاسٹ بولر بھی ہیں تو بھی آرام کیسے کرسکتے ہیں؟ کھلاڑی کا دھیان ہر وقت گیم پر ہونا چاہیے، میچ کے بعد آپ کیا کرتے ہیں مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں لیکن جب تک مقابلہ جاری ہے اپ لوگوں کی پوری توجہ اسی پر ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میری یہ بات میڈیا کو پسند نہیں آئی جس کی وجہ سے الٹا مجھے ہی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، یاد رہے کہ یہ واقعہ دورہ آسٹریلیا کے دوران پیش آیا تھا اس حوالے سے رپورٹ بھی شائع ہوئی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟