ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک ناکام کیوں؟
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی کی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کوئی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں اب تک ناکام رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ آئی پی ایل کے میچز […]
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی کی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کوئی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں اب تک ناکام رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ آئی پی ایل کے میچز میں ویرات کوہلی نے 700 سے زائد رنز بنائے تھے تاہم کچھ ہی دن بعد ورلڈ کپ میں ان کا بلّا اب تک کوئی بڑا اسکور نہیں کرسکا ہے۔
اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی اسپیشل ٹرانس میشن میں سابق کرکٹر باسط علی کامران اکمل اور تجزیہ نگار شاہد ہاشمی نے خصوصی گفتگو کی۔
باسط علی کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارتی ٹیم کو دو پریشانیاں ہیں جس کی وجہ روہیت شرما اور ویرات کوہلی کے کم رنز ہیں، اگر ان پر قابو پالیا جائے تو بھارتی ٹیم کو آگے جانے کیلیے آسانی ہوجائے گی۔
کامران اکمل نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا اوپننگ والا فارمولا چل نہیں رہا انہیں چاہیے کہ جیسوال کو لے کر آئیں اور ویرات کوہلی اپنی پہلی والی پوزیشن پر واپس آئیں تو بہتر ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر بھارت کی ٹیم اچھی ہے لیکن ابھی بھی ویرات کوہلی اور روہیت شرما کو واپس فارم میں آنا بہت ضروری ہے۔
پروگرام کے میزبان نجیب الحسنین کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے ٹاپ فائیو بلے بازوں کی اگر بات کی جائے تو ویرات کوہلی اس میں بھی نظر نہیں آرہے، مذکورہ فہرست میں رشپ پنتھ 116 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں اور پہلے نمبر پر ہیں۔
اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں بالترتیب سوریا کمار یادیو 112، روہیت شرما 77، شوم ڈوبے 44 اور ہاردک پانڈیا 39 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم امریکا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک کھیلے گئے اپنے تینوں میچز جیت چکی ہے تاہم ان میچز میں ویرات کوہلی کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔
ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف 4 جبکہ آئرلینڈ کے خلاف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ امریکا کے خلاف میچ میں وہ پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟