دنیا کی مختصر ترین سرحد کہاں موجود ہے؟
دنیا کی مختصر ترین قومی سرحد کو پینن ڈی ویلیز لا گومیرا کہا جاتا ہے، جو صرف 85 میٹرز طویل ہے، جو شمالی افریقہ کے ملک مراکش اور اسپین کے درمیان چھوٹی سی چٹان پر مشتمل علاقہ ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ جزیرہ نما چٹان دنیا کی سب سے […]
دنیا کی مختصر ترین قومی سرحد کو پینن ڈی ویلیز لا گومیرا کہا جاتا ہے، جو صرف 85 میٹرز طویل ہے، جو شمالی افریقہ کے ملک مراکش اور اسپین کے درمیان چھوٹی سی چٹان پر مشتمل علاقہ ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ جزیرہ نما چٹان دنیا کی سب سے مختصر ترین سرحد کا اعزاز رکھتی ہے، اس چٹان کو 1564 میں ہسپانوی ایڈمرل پیڈرو ڈی ایسٹوپینان نے فتح کیا تھا۔
یاد رہے کہ یورپ میں اسپین کے اپنے پڑوسی ملکوں پرتگال اور فرانس کے ساتھ لگ بھگ 2000 کلومیٹر طویل سرحد ہے، جبکہ اسکی چھوٹی چھوٹی سرحدیں انڈورا جو کہ برطانوی مقبوضہ علاقے جبرالٹر اور اسکے علاوہ مراکش کے ساتھ بھی ہیں۔
تاہم مراکش کے ساتھ پینن ڈی ویلیز لا گومیرا کی جو مختصر ترین سرحدی حد بندی ہے وہ صرف 85 میٹر لمبی ہے۔
اس پر مراکش کا دعویٰ ہے لیکن اسپین اسکی واپسی پر کبھی تیار نہیں ہوا بلکہ اس نے یہاں پر اپنی فوج کو متعین کر رکھا ہے اور یہاں ہسپانوی حکمرانی ہے۔ یہ ہسپانوی پہاڑی چوٹی پر مبنی پٹی ہے جس کا رقبہ صرف19 ہزار اسکوائر میٹر ہے اور مراکش کے ساحل پر موجود ہے۔
افریقی ملک موزمبیق میں کشتی ڈوب گئی،91 افراد ہلاک، 25 لاپتہ
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ بنجر چٹان 1934 تک ایک چھوٹا سا جزیرہ تھا لیکن ایک زلزلے کے باعث یہ براعظم افریقہ سے جڑ کر جزیرہ نما میں تقسیم ہوگیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟