دنیا کا وہ خطہ جہاں مرنے پر پابندی ہے
زندگی کی سب سے بڑی حقیقت موت ہے لیکن دنیا کا ایک خطہ ایسا بھی ہے جہاں مرنے پر پابندی ہے اور موت سے قبل ایک کام ضروری کرنا ہوتا ہے۔ دنیا میں 180 سے زائد ممالک ہیں اور کئی ممالک میں مختلف مخیر العقل قانون رائج ہیں جنہیں سن کر ہی چہرے پر مسکراہٹ […]
زندگی کی سب سے بڑی حقیقت موت ہے لیکن دنیا کا ایک خطہ ایسا بھی ہے جہاں مرنے پر پابندی ہے اور موت سے قبل ایک کام ضروری کرنا ہوتا ہے۔
دنیا میں 180 سے زائد ممالک ہیں اور کئی ممالک میں مختلف مخیر العقل قانون رائج ہیں جنہیں سن کر ہی چہرے پر مسکراہٹ آ جاتی ہے جیسا کہ کسی ملک میں چیونگم کھانے پر تو کسی ملک میں خاص کارٹون پر پابندی ہے۔ اسی طرح فرانس بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں ایک گاؤں میں مرنے کی اجازت نہیں ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ عجیب وغریب قانون کا حامل گاؤں فرانسیسی شہر سارپورینکس میں واقع ہے جہاں لوگوں کے قصبے کی حدود میں اس وقت تک مرنے پر پابندی عائد ہے جب تک کہ وہ موت سے قبل مقامی قبرستان میں اپنی تدفین کے لیے قبر کی جگہ نہ خرید لیں۔
مذکورہ قصبے میں یہ قانون 2008 میں نافذ کیا گیا جس کی وجہ قبرستان کے لیے جگہ کی کمی تھی۔
رپورٹ کے مطابق کسی کو موت کا قبل از وقت علم نہیں ہو سکتا اس لیے اکثریت اس قانون کے برخلاف پہلے ہی انتقال کر جاتے ہیں تاہم یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ ان کے لیے بھی سخت سزاؤں کا اعلان کیا جاتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟