دلیپ کمار کا عالی شان بنگلہ فروخت
ممبئی: بالی وڈ کے آنجہانی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کا پالی ہل بنگلہ 172 کروڑ (بھارتی روپے) میں فروخت کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کا پالی ہل بنگلہ کئی سالوں تک قانونی معاملات کی وجہ سے خبروں میں رہا۔ ایپکو انفراٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کمپنی نے خریدا ہے۔ ٹرپلیکس اپارٹمنٹ عمارت […]
ممبئی: بالی وڈ کے آنجہانی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کا پالی ہل بنگلہ 172 کروڑ (بھارتی روپے) میں فروخت کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کا پالی ہل بنگلہ کئی سالوں تک قانونی معاملات کی وجہ سے خبروں میں رہا۔ ایپکو انفراٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کمپنی نے خریدا ہے۔
ٹرپلیکس اپارٹمنٹ عمارت کی 9ویں، 10ویں اور 11ویں منزل پر پھیلا ہوا ہے جبکہ اس کا رقبہ 9527 مربع فٹ ہے۔ بنگلے کو 1.62 لاکھ روپے فی مربع فٹ کے حساب سے فروخت کیا گیا۔
بنگلے کی کُل قیمت 172 کروڑ روپے ہے جس میں 9.3 کروڑ اسٹیمپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن کے 30 ہزار روپے بھی شامل ہیں۔
گزشتہ سال اگست میں خبر آئی تھی کہ دلیپ کمار کے عالی شان بنگلے کو منہدم کر کے اس پر رہائشی پروجیکٹ بنایا جائے گا۔
بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں بتایا تھا کہ دلیپ کما کا بنگلہ رئیلٹی ڈویلپر اشر گروپ نے خرید لیا ہے جو اس پر بڑا رہائشی منصوبہ تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ڈویلپر اس پر 11 منزلہ مہنگا ترین پروجیکٹ بنائیں گے جبکہ دلیپ کمار کی شاندار شندگی اور کامیابیوں کی یاد میں گراؤنڈ فلور پر بڑا عجائب گھر بھی بنایا جائے گا۔
خبر میں بتایا گیا تھا کہ منصوبہ 2027 تک مکمل ہونے کا امکان ہے اور اس مجموعی طور پر ڈویلپر کو 900 کروڑ روپے آمدنی بھی ہوگی۔
دلیپ کمار سنیما کی تاریخ میں سب سے کامیاب اور مشہور اداکار تھے جن کے چاہنے والے نہ بھارت اور پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں۔ 2021 میں وہ طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
ان کا پالی ہل بنگلہ کئی سالوں تک قانونی معاملات کی وجہ سے خبروں میں رہا۔ مرحوم اداکار کی اہلیہ سارہ بانو نے الزام لگایا کہ ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی نے بنگلے پر قبضہ کرنے کیلیے جعلی دستاویزات بنائیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟