گوہر خان اور زید دربار کی دلچسپ ویڈیو وائرل
بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان کی شوہر زید دربار کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ گوہر خان نے شوہر زید دربار کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاکستانی ننھے وی لاگر شیراز کے جملوں پر لپسنگ کررہی ہیں۔ گوہر خان، زید سے پوچھتی ہیں […]
بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان کی شوہر زید دربار کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ گوہر خان نے شوہر زید دربار کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاکستانی ننھے وی لاگر شیراز کے جملوں پر لپسنگ کررہی ہیں۔
گوہر خان، زید سے پوچھتی ہیں کہ ’آپ نے جواب صحیح لکھا تھا، شوہر کہتے ہیں کہ ’ہاں۔‘ وہ کہتی ہیں کہ ’پھر فیل کیوں ہوگئے یار۔‘
زید کہتے ہیں کہ ’پتا نہیں۔‘ اداکارہ کہتی ہیں کہ ’کوئی بات نہیں، آپ نے جواب اچھا لکھا ہوگا، ٹیچر نے سوال غلط لکھا ہوگا، ٹھیک ہے۔‘
واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے 25 دسمبر 2020 کو میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار سے ممبئی میں شادی کی تھی۔
شوبز جوڑی کے ہاں 10 مئی 2023 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے ’زیہان‘ رکھا تھا۔
اداکارہ نے رواں سال مارچ میں شوہر زید دربار اور بیٹے ذیہان کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی تھی
انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ہم اپنے چھوٹے شہزادے کو اللہ کے گھر سے دنیا کو پہلا سلام دینا چاہتے ہیں، وہ ہمارے بیٹے سے راضی ہوجائے۔ آمین۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟