شردھا کپور نے سلمان خان کے ساتھ فلم کی آفر کیوں ٹھکرا دی؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے 16 سال کی عمر میں سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ ڈیبیو کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شردھا کپور کو سلمان خان کی فلم ’لکی: نو ٹائم فار لو‘ میں مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی تھی جب وہ صرف 16 […]

 0  10
شردھا کپور نے سلمان خان کے ساتھ فلم کی آفر کیوں ٹھکرا دی؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے 16 سال کی عمر میں سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ ڈیبیو کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شردھا کپور کو سلمان خان کی فلم ’لکی: نو ٹائم فار لو‘ میں مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی تھی جب وہ صرف 16 سال کی تھیں اور اس وقت پڑھ رہی تھیں لیکن انہوں نے اس موقع کو مسترد کیا اپنی توجہ پڑھائی پر دینے کا فیصلہ کیا۔

قبل ازیں انٹرویو میں شردھا کپور کہا تھا کہ ’میں نے محسوس کیا کہ 15 یا 16 سال کی عمر میں بہت چھوٹی تھی اور اسکول کی تعلیم مکمل کرکے کالج جانا چاہتی تھی۔‘

اداکارہ نے کہا کہ فلم کی پیشکش کو ٹھکرانا اور پڑھائی پر توجہ دینا مشکل تھا کیونکہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا یہ ایک بہترین موقع تھا۔

واضح رہے کہ رادھیکا راؤ اور ونے سپرو کی رومانوی فلم ’لکی: نو ٹائم فار لو‘ میں اسنیہا الال نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا جس میں سلمان خان اور متھن چکرورتی شامل تھے۔

علاوہ ازیں شردھا کپور نے امیتابھ بچن، بین کنگسلے، آرمادھون، رائما سین، مہیش منجریکر اور تینو آنند کے ساتھ لینا یادیو کی تھرلر فلم ’تین پتی‘ میں ڈیبیو کیا لیکن انہیں کامیابی چند سال بعد فلم ’عاشقی ٹو‘ سے ملی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow