دلجیت دوسانجھ نے ہانیہ عامر کو اسٹیج پر بلالیا، ویڈیو وائرل
عالمی شہرت یافتہ گلوکار دلجیت دوسانجھ نے لندن میں منعقدہ کنسرٹ کے دوران پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو اسٹیج پر بلا لیا۔ رپورٹس کے مطابق بھارت کے معروف گلوکاردلجیت دوسانجھ جمعہ کے روز لندن میں کنسرٹ میں پرفارم کررہے تھے، اس موقع پر لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی، پاکستانی اداکارہ […]
عالمی شہرت یافتہ گلوکار دلجیت دوسانجھ نے لندن میں منعقدہ کنسرٹ کے دوران پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو اسٹیج پر بلا لیا۔
رپورٹس کے مطابق بھارت کے معروف گلوکاردلجیت دوسانجھ جمعہ کے روز لندن میں کنسرٹ میں پرفارم کررہے تھے، اس موقع پر لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی، پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامربھی وہاں موجود تھیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر شو سے لطف اندوز ہورہی ہیں ایسے میں بھارتی گلوکار نے پاکستانی اداکارہ کو اسٹیج پر مدعو کرلیا۔
ہانیہ عامر نے شروع میں انکار کیا مگر پھر وہ راضی ہو گئیں اور کلپ میں انہیں سٹیج پر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر معروف گلوکار نے ہانیہ عامر کے لئے گانا بھی گنگنایا، ہانیہ عامر نے اسٹیج پر مدعو کرنے پر بھارتی گلوکار کا شکریہ ادا کیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟