صرحا اصغر بھی عاصم اظہر کو سپورٹ کرنے پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل
پاکستان کی معروف اداکارہ صرحا اصغر بھی پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کو سپورٹ کرنے ایونٹ میں پہنچ گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ گزشتہ دنوں پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اپنی ڈیبیو البم لانچ کی شاندار تقریب منعقد کی جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے شرکت کی۔ […]
پاکستان کی معروف اداکارہ صرحا اصغر بھی پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کو سپورٹ کرنے ایونٹ میں پہنچ گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ دنوں پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اپنی ڈیبیو البم لانچ کی شاندار تقریب منعقد کی جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے شرکت کی۔
اداکارہ صرحا اصغر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں عاصم اظہر کے ایونٹ میں بھرپور لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس تقریب میں صرحا اصغر نے مرون ٹاپ کے ساتھ سیاہ پینٹس زیب تن کیں، انہوں نے ’بے مطلب‘ کے ڈیجیٹل پوسٹرز کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں اور ویڈیو پر اس البم کا گانا ’کیا تو میرے بِنا‘ لگایا۔
واضح رہے کہ 2013 میں انگریزی گانے ’دا اے ٹیم‘ کے اردو ورژن کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں اپنی پہچان بنانے والے گلوکار عاصم اظہر نے 11 سال کے طویل عرصے کے بعد اپنی پہلی میوزک البم جاری کردی۔
عاصم اظہر کی اس ڈیبیو البم کا نام ’بے مطلب‘ ہے جو سات گانوں پر مشتمل ہے اور ان تمام گانوں کی کامیابی کے حوالے سے عاصم اظہر پُر امید ہیں، انہوں نے اس البم میں ساتھی گلوکاروں کے ساتھ بھی کام کیا ہے جس میں نہال نسیم، حسن رحیم سمیت ینگ اسٹنرز شامل ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟