درفشاں کو وزن کم کرنے کا مشورہ دینے والے اداکار پر تنقید
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کو وزن کرنے کا مشورہ دینے والے اداکار علی گل ملاح تنقید کی زد میں آگئے۔ نجی ٹی وی چینل کے شو میں گزشتہ دنوں اداکار علی گل ملاح نے شرکت کی جس میں انہیں کچھ مشہور شخصیات کی تصاویر دکھا کر ان کے بارے میں رائے دینے […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کو وزن کرنے کا مشورہ دینے والے اداکار علی گل ملاح تنقید کی زد میں آگئے۔
نجی ٹی وی چینل کے شو میں گزشتہ دنوں اداکار علی گل ملاح نے شرکت کی جس میں انہیں کچھ مشہور شخصیات کی تصاویر دکھا کر ان کے بارے میں رائے دینے کو کہا گیا۔
جب درفشاں سلیم کی تصویر آئی تو علی گل ملاح نے کہا کہ ’اللہ ان کو مزید ترقی دے لیکن ان کو چاہیے کہ اپنا وزن تھوڑا کم کریں۔‘
علی گل ملاح مزید کہا کہ ’درفشاں سلیم تھوڑی صحت مند ہیں، انہیں وزن کم کرنا چاہیے اور ڈائٹنگ کرنی چاہیے۔‘
اداکار کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ناراضی کا اظہار کیا جارہا ہے اور ان پر تنقید کی جارہی ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ علی گل ملاح کو ’باڈی شیمنگ‘ نہیں کرنی چاہیے تھی جبکہ چند صارفین ان کی رائے سے متفق بھی ہیں۔‘
واضح رہے کہ درفشاں سلیم نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
اس کے علاوہ درفشاں نے ’پردیس۔‘ ’بھڑاس۔‘ اور ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں بھی مرکزی کردار نبھایا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟