درفشاں سلیم کی مسکراہٹ کے سرحد پار بھی چرچے
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی مسکراہٹ کے سرحد پار بھی چرچے ہونے لگے۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم نے خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ساڑھی پہنے فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب میں ساڑھی […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی مسکراہٹ کے سرحد پار بھی چرچے ہونے لگے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم نے خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ساڑھی پہنے فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب میں ساڑھی پہنتی ہوں تو میوزک میرے سر پر چل رہا ہوتا ہے۔‘
درفشاں سلیم کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں شاہ رخ خان کی مشہور فلم ’محبتیں‘ کا میوزک سنا جاسکتا ہے جو پوسٹ دیکھنے والوں کو رکنے پر مجبور کررہا ہے۔
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے جبکہ سرحد پار بھارت سے بھی مداح ان کی مسکراہٹ کی تعریف کررہے ہیں۔
اداکارہ اریبہ حبیب نے فائر ایموجیز بنائی اور ’بیوٹی‘ لکھا۔
منال خان نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ بہت خوبصورت ہیں۔‘
واضح رہے کہ اداکارہ چند ماہ قبل ہی انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز ہونے پر کیک کے ساتھ جشن منایا تھا جس کی تصاویر بھی انہوں نے شیئر کی تھیں۔
اداکارہ ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘۔ ’پردیس‘۔ ’بھڑاس۔‘ ’جیسے آپ کی مرضی‘ سمیت دیگر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
ایک انٹرویو میں درفشاں نے کہا تھا کہ انہیں ڈراما انڈسٹری میں آنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی اور پہلے ہی آڈیشن کے بعد انہیں کام ملا اور بعد میں انہوں نے آڈیشن دیے تو انہیں مرکزی کرداروں کی پیش کش ہونے لگی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ فلموں میں آئٹم سانگس بھی نہیں ہونے چاہئیے اور ان کی خواہش ہے کہ فلموں میں بھی اپنے سماج کی کہانیوں کو پیش کریں۔
در فشاں سلیم کا کہنا تھا کہ وہ فلموں میں گانوں اور ڈانس کے خلاف نہیں، وہ خود بھی کتھک ڈانسر ہیں لیکن وہ کسی صورت میں آئٹم سانگ کی حمایت نہیں کریں گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟