دانیہ انور نے گرمی سے بچنے کا آسان حل تلاش کرلیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ دانیہ انور نے گرمی سے بچنے کا آسان حل تلاش کرلیا۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ دانیہ انور نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں کتاب کا مطالعہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’موسم گرما، آرام دہ چھوٹے […]

 0  3
دانیہ انور نے گرمی سے بچنے کا آسان حل تلاش کرلیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ دانیہ انور نے گرمی سے بچنے کا آسان حل تلاش کرلیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ دانیہ انور نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں کتاب کا مطالعہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’موسم گرما، آرام دہ چھوٹے کونوں میں کتابیں پڑھنے کے لیے ہے۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں دانیہ انور نے بتایا تھا کہ اعجاز اسلم کے ساتھ بطور پروڈکشن منیجر فرائض انجام دیے، کچھ لوگ تھیٹر کرکے اداکاری کرتے ہیں کچھ لوگ پروڈکشن سے اداکاری کے میدان میں آتے ہیں۔ میں پروڈکشن منیجر کے بعد اداکارہ بن گئی۔

میزبان نے پوچھا تھا کہ کہیں سے ٹریننگ لی تھی یا حادثاتی طور پر اداکارہ بن گئیں؟ دانیہ انور کا کہنا تھا کہ ’میں پیدائشی ڈرامے باز ہوں۔‘

واضح رہے کہ دانیہ انور اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں ’بے بی‘ کا منفی کردار نبھایا تھا۔

عداوت کے مرکزی کرداروں میں سید جبران، فاطمہ آفندی، شازیل شوکت، سعد قریشی شامل ہیں، دیگر کاسٹ میں نوید رضا، راحت غنی، سچل افضل ودیگر شامل تھے۔

عداوت کی ہدایت کاری کے فرائض سید جاری خوشنود نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ریحانہ آفتاب نے لکھی ہے۔

اداکارہ ان دنوں ڈرامہ سیریل ’رد‘ میں حبا بخاری کی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں جس کی مرکزی کاسٹ میں ارسلان نصیر اور شہریار منور شامل ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow