خوفناک سمندری طوفان : ویڈیو مناظر نے دل دہلا دیے
نیبراسکا : خوفناک سمندری طوفان نے امریکا میں تباہی مچادی، سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں میں سمندری طوفان نے بہت نقصان پہنچایا جس میں ایک ایسی عمارت کی تباہی بھی شامل ہے جس […]
نیبراسکا : خوفناک سمندری طوفان نے امریکا میں تباہی مچادی، سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں میں سمندری طوفان نے بہت نقصان پہنچایا جس میں ایک ایسی عمارت کی تباہی بھی شامل ہے جس میں درجنوں افراد مقیم تھے۔
JUST IN: Massive half-mile wide tornado reported in several counties in Nebraska, knocking over a semi-truck.
Western Omaha residents are being told to seek shelter now as the tornado is moving towards Elkhorn.
Multiple toronados have been reported in the Lincoln area with… pic.twitter.com/2ZmrgBKAqW
— Collin Rugg (@CollinRugg) April 26, 2024
سمندری طوفان نے امریکہ میں دو ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اس دوران شہریوں کو سختی سے متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں۔
اس کے علاوہ خطرناک طوفان سے اور سیکڑوں مکانات تباہ ہوگئے اوماہا اور نیبراسکا میں ایسے بہت سے مکانات اڑ کر دور جاگرے۔
ریاست نیبراسکا میں ایک ٹرک ڈرائیور نے قریب پہنچ کر ایک بہت بڑے سمندری طوفان کا ہولناک منظر کیمرے میں ریکارڈ کرلیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کسی فلمی سین کی طرح لگتا ہے۔
Omaha Nebraska today pic.twitter.com/cLnP1qQMRi
— Dr. EMS, MD (@Docsocksomaha) April 26, 2024
صوبہ لنکاسٹر نیبراسکا میں سمندری طوفان ایک صنعتی عمارت سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں عمارت منہدم ہوگئی، اس میں 70 افراد موجود تھے جس میں متعدد زخمی ہوگئے۔
جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویرسے پتہ چلتا ہے کہ اوماہا کے شمال مشرق میں تقریباً 30میل (48.3 کلومیٹر) میں چھوٹے شہر مینٹن کو نقصان پہنچا ہے۔
یہ قابل ذکر ہے کہ قومی موسمیاتی اتھارٹی نے آج ہفتے کو آوہائیو ، کانزاس ، میزوری ، اکلاہوما اور ٹیکساس ریاستوں کے کچھ حصوں میں سمندری طوفان سے انتباہ جاری کیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟