خطرناک وبا پھیل گئی، 48 گھنٹے میں مریض کی ہلاکت

ٹوکیو : جاپان میں گوشت کھانے والے بیکٹیریا کی وبا پھیل گئی، متاثرہ مریض صرف 48 گھنٹوں کے دوران ہی موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاپان میں انتہائی خطرناک بیماری اسٹریپٹوکوکل ٹاکسک شاک سنڈروم (ایس ٹی ایس ایس) بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، یہ بیماری گوشت خور بیکٹیریا کی […]

 0  9
خطرناک وبا پھیل گئی، 48 گھنٹے میں مریض کی ہلاکت

ٹوکیو : جاپان میں گوشت کھانے والے بیکٹیریا کی وبا پھیل گئی، متاثرہ مریض صرف 48 گھنٹوں کے دوران ہی موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان میں انتہائی خطرناک بیماری اسٹریپٹوکوکل ٹاکسک شاک سنڈروم (ایس ٹی ایس ایس) بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، یہ بیماری گوشت خور بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہلاکتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 bacteria

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفیکٹو ڈیزیز (این آئی این ڈی) کے مطابق، جاپان میں اسٹریپٹوکوکل ٹاکسک شاک سنڈروم (STSS) کے کیسز 977 تک پہنچ گئے ہیں، جو کہ پچھلے سال کے ریکارڈ 941 کیسز سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیماری پھیلنے سے زیادہ یہ زیادہ قابل تشویش ہے کہ متاثرہ مریض کی موت انفیکشن پھیلنے کے 48گھنٹوں کے اندر ہوسکتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow