واٹس ایپ پر صارفین کیلئے ایک اور زبردست فیچر

میٹا کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک اور زبردست فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جس کی آزمائش شروع ہوچکی ہے۔ واٹس ایپ پر بھیجے جانے والے وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کے فیچر پر آزمائش شروع کردی گئی، پہلے پہل اس فیچر تک رسائی محدود صارفین کو دی […]

 0  5
واٹس ایپ پر صارفین کیلئے ایک اور زبردست فیچر

میٹا کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک اور زبردست فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جس کی آزمائش شروع ہوچکی ہے۔

واٹس ایپ پر بھیجے جانے والے وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کے فیچر پر آزمائش شروع کردی گئی، پہلے پہل اس فیچر تک رسائی محدود صارفین کو دی جائے گی، اس فیچر کا مقصد بالخصوص مختلف زبانوں میں بات چیت کرنے والے صارفین کے لیے واٹس ایپ کا استعمال مزید آسان بنانا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ کے صارفین وائس نوٹ کی صورت میں بھیجے گئے پیغامات کو اپنی ترجیحی زبان میں سمجھ سکیں گے اور ان کے لیے دوسرے زبانوں کا پیغام سمجھنا بھی آسان ہوجائے گا۔

صارفین کو وائس میسیجز سننے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ اس فیچر کے بعد صارفین چاہیں تو ایک کلک کے ذریعے وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کر سکیں گے اور سمجھ سکیں گے۔

وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا فیچر ابتدائی طور پر محدود زبانوں میں فراہم کیا جارہا ہے، تاہم بتدریج اس میں دیگر زبانوں کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ زبردست فیچر ابھی 5 زبانوں میں متعارف کروایا جارہا ہے جس میں انگریزی، ہسپانوی، پرتگالی، روسی اور ہندی زبان شامل ہیں.

آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے واٹس ایپ وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرے گا، اِس فیچر میں مستقبل میں مزید تبدیلیاں بھی لائی جائیں گی۔

میٹا کی جانب سے مذکورہ فیچر پر گزشتہ برس سے کام جاری تھا، تاہم اب اس کی باقاعدہ آزمائش شروع کردی گئی ہے اور امکان ہے اسے جلد ہی تمام صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow