قربانی کا گوشت کھانا صحت کیلیے کیسا ہے؟

عیدالاضحیٰ ہو اور قربانی کا گوشت پکا کر نہ کھایا جائے ایسا ہو نہیں سکتا لیکن یاد رکھیے اس کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا خیال رکھنا بھی بے حد ضروری ہے لہٰذا گوشت کھائیں مگر میانہ روی کے ساتھ کھائیں۔ اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صحت مند افراد دن بھر […]

 0  7
قربانی کا گوشت کھانا صحت کیلیے کیسا ہے؟

عیدالاضحیٰ ہو اور قربانی کا گوشت پکا کر نہ کھایا جائے ایسا ہو نہیں سکتا لیکن یاد رکھیے اس کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا خیال رکھنا بھی بے حد ضروری ہے لہٰذا گوشت کھائیں مگر میانہ روی کے ساتھ کھائیں۔

اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صحت مند افراد دن بھر میں ایک پاؤ جبکہ کولیسٹرول، شوگر اور امراض قلب کے مریض نصف پاؤ گوشت کھاسکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے دوران گوشت کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ اور امراض قلب، ذیابیطیس، بلند فشار خون اور کولیسٹرول کے مرض میں مبتلا افراد کو زیادہ احتیاط برتنے کی تجویز دی ہے۔

خاص طور پر گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی اور پیٹ کا نظام متاثر ہوسکتا ہے۔ چربی بلڈ پریشر بھی بڑھاتی ہے جو کہ دل کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

ہر سال عید الاضحٰی کے بعد اسپتالوں میں کولیسٹرول، ذیابطیس، بلڈپریشر اور بدہضمی کے مریضوں کا رش نظر آتا ہے کیونکہ اس عید کو لوگ کھانے پینے کی عید سمجھتے ہیں، اس لیے وہ گوشت کے ساتھ چربی اور دعوتوں میں میٹھے لوازمات بھی مسلسل کھا رہے ہوتے ہیں۔

ایک مکمل ڈائٹ پلان میں دالیں، سبزیاں، دودھ، دہی اور سلاد بھی شامل ہوتا ہے، اگر کوئی عید میں مسلسل گوشت ہی کھائے گا تو اس کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، اس لیے دال، سبزیاں، پھل اور سلاد کا بھی استعمال رکھیں۔

اس کے ساتھ ساتھ بہترین ہاضمے کے لیے لیموں اور سرکے کی پیاز کھائیں، کھانے کے ساتھ، لیموں پانی، لیمو اور ادرک کی چائے بھی مفید ثابت ہوگی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow