خبردار: ڈریپ نے اس اینٹی بائیوٹک کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے بیکٹیریل انفیکشن کے علاج کی دوا ’ایس این زور‘ (SN Zor) کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا۔ ڈریپ کی جانب سے جاری پراڈکٹ ریکال الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل ڈرگ لیب نے ایس این زور (200 ایم جی) کا بیچ 0342 غیر معیاری قرار دیا ہے۔ ڈریپ […]

 0  7
خبردار: ڈریپ نے اس اینٹی بائیوٹک کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے بیکٹیریل انفیکشن کے علاج کی دوا ’ایس این زور‘ (SN Zor) کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا۔

ڈریپ کی جانب سے جاری پراڈکٹ ریکال الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل ڈرگ لیب نے ایس این زور (200 ایم جی) کا بیچ 0342 غیر معیاری قرار دیا ہے۔

ڈریپ کا کہنا ہے کہ ایس این زور سسپنشن بیکٹیریل انفیکشن کے علاج کی دوا ہے، جو اینٹی بائیوٹک ایزتھرومائیسن (azithromycin) سے تیارکردہ سسپنشن ہے، اس کا سیمپل ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر معیاری سسپنشن کے استعمال سے مریض کی حالت بگڑ سکتی ہے، اور علاج متاثر ہو سکتا ہے، یہ ایس این بی فارما پشاور کا تیار کردہ سسپشن ہے، اور اس کے متاثرہ بیچ کی سپلائی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

معدہ کی تیزابیت کے علاج کی یہ دوا ہرگز نہ خریدیں!

ڈریپ نے کمپنی کو سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے کیمسٹس کو متاثرہ بیچ سیل نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow