خاتون نے مرنے سے قبل ہزاروں نوٹ پھاڑ دیے

کیا آپ نے کہیں دیکھا ہے کہ کوئی خاتون مرنے سے قبل ہزاروں نوٹوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکرے کردے اور پھر بینک کا عملہ اسے جوڑ کر رشتے داروں کی مدد کرے یقیناً آپ کا جواب نہیں ہوگا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں ایک خاتون نے مرنے سے قبل 32 ہزار […]

 0  2

کیا آپ نے کہیں دیکھا ہے کہ کوئی خاتون مرنے سے قبل ہزاروں نوٹوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکرے کردے اور پھر بینک کا عملہ اسے جوڑ کر رشتے داروں کی مدد کرے یقیناً آپ کا جواب نہیں ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں ایک خاتون نے مرنے سے قبل 32 ہزار یوآن مالیت کے نوٹوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کردیے تھے تاہم بینک کے چار ملازمین نے 20 دن سے زائد وقت میں نوٹوں کو جوڑ کر اہلخانہ کی مدد کی۔

جنوب مغربی چین کے صوبہ یونان کنمنگ میں واقع بینک میں ژانگ نامی خاتون پھٹے ہوئے نوٹوں کو لے کر آئی۔

اس نے کہا کہ پانچ سال قبل یہ رقم اس کی بھابھی نے پھاڑ دی تھی جو دماغی صحت کے مسائل سے دوچار تھی اور جن کی حال ہی میں موت ہوگئی ہے۔

ژانگ کا بھائی چار بچوں کے ساتھ ملک کے جنوب مغرب واقع صوبے سیچوان کے ایک پہاڑی گاؤں میں رہتا ہے، مذکورہ خاندان غریب ہے اور اسے پیسوں کی اشد ضرورت تھی۔

اگرچہ چین کے بینکوں میں پھٹے ہوئے یا داغدار نوٹ مفت میں تبدیل کیے جاتے ہیں تاہم ژانگ کے بھائی نے جن بینکوں کا دورہ کیا ان سب نے اس کی درخواست یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دی کہ ان کے لیے ان ٹکڑوں کو جوڑنا بہت مشکل ہے۔

تاہم ژانگ جب بھائی سے ملنے پہنچی تو اس نے ان پھٹے ہوئے نوٹوں کو اپنے ساتھ کنمنگ لے جانے کا کہا۔

خاتون نے بینک میں جاکر کہا کہ ’میرا بھائی غریب ہے اگر رقم تبدیل ہو جائے تو یہ ان کے لیے ایک بڑی مدد ہوگی۔

انہیں یہ توقع نہیں تھی کہ بینک کا عملہ فوری طور پر رقم کی مرمت کرنے اور اس کی مدد کرنے پر رضامندی ظاہر کردے گا۔

تاہم بینک نے چار ملازمین کو پھٹے نوٹوں کو جوڑنے کا کام سونپا۔

بینک عملے کے مطابق انہوں نے ٹاسک کے دوران نوٹوں کے ٹکڑوں کو جوڑنے کے لیے (میگنیفائر) کا استعمال کیا اور اس دوران 22 دن کا وقت لگا اور وہ 32000 یوآن کو جوڑنے میں کامیاب ہوگئے۔

عملے کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ ہم نے اتنے بکھرے ہوئے نوٹ دیکھے ہوں اس کے ایک لاکھ سے زائد ٹکڑے تھے جن میں کچھ ناخن سے بھی چھوٹے تھے۔

خاتون نے مدد کرنے پر بینک کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow