خاتون بھکاری کے پاس 45 ہزار کا فون، پولیس اہلکار حیران رہ گئے
بھارتی حیدرآباد میں ایک خاتون بھکاری کے پاس 45 ہزار کا فون دیکھ کر پولیس اہلکار بھی حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے گزشتہ روز بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز کے بعض مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق چھاپہ مار […]
بھارتی حیدرآباد میں ایک خاتون بھکاری کے پاس 45 ہزار کا فون دیکھ کر پولیس اہلکار بھی حیرت میں مبتلا ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے گزشتہ روز بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز کے بعض مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 15 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس کی جانب سے تحقیقات کے دوران ایک خاتون بھکاری کے پاس سے 45 ہزار کا اسمارٹ موبائل فون برآمد ہوا، اتنا مہنگا فون برآمد ہونے پر خاتون سے پوچھا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ یہ فون اس نے خریدا ہے۔
گیس سلنڈر اسکیم، عوام کو بڑی خوشخبری سنادی گئی
پولیس اہلکار خاتون بھکاری کا جواب سن کر حیرت میں مبتلا ہوگئے، بعد ازاں پولیس نے ان تمام بھکاریوں کو آبادکاری مرکز منتقل کردیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟