حنا چوہدری نے اپنے پہلے ’پیار‘ کا نام بتا دیا

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا چوہدری نے اپنے پہلے پیار کا نام بتادیا۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں گزشتہ دنوں ڈرامہ سیریل ’ترکِ وفا‘ کی کاسٹ نے شرکت کی اس دوران میزبان ندا یاسر نے ’پہلے پیار‘ سے متعلق سوال کیا۔ ندا یاسر نے پوچھا کہ حنا چوہدری […]

 0  3
حنا چوہدری نے اپنے پہلے ’پیار‘ کا نام بتا دیا

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا چوہدری نے اپنے پہلے پیار کا نام بتادیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں گزشتہ دنوں ڈرامہ سیریل ’ترکِ وفا‘ کی کاسٹ نے شرکت کی اس دوران میزبان ندا یاسر نے ’پہلے پیار‘ سے متعلق سوال کیا۔

ندا یاسر نے پوچھا کہ حنا چوہدری آپ کا پہلا پیار کون تھا؟

اداکارہ نے بتایا کہ میرا پہلا پیار میری بلی تھی، اماں ابا، بہن بھائی کے ساتھ تو پیار چل ہی رہا ہے وہ تو بچپن سے ساتھ ہیں، جب سمجھ آتی ہے کہ کسی چیز کے ساتھ لگاؤ کیا ہوتا ہے، میں شروع سے ہی جانوروں سے پیار کرتی ہوں۔

حنا چوہدری نے کہا کہ جب بقرعید آتی تھی تو میں اپنے بکرے کو ذبح نہیں ہونے دیتی تھی تو گھر میں بڑا رونا پیٹنا ہوتا تھا، جب میں روتی تھی تو میرے ابو بھی رو دیتے تھے۔

اداکار محب مرزا نے اپنا پہلا پیار والدہ کو قرار دیا اور بتایا کہ والدہ اور دادی نے پرورش کی تو والدہ ہی میرا پہلا پیار ہیں۔

اداکارہ نے مالی نقصان سے متعلق بتایا کہ میرے ایئرپوڈز گم گئے ہیں اور وہ ابھی تک نہیں ملے ہیں وہ آن لائن موٹر سائیکل سوار سے گر گئے تھے۔

محب مرزا نے بتایا کہ پرانی جیپ بنانے کا شوق تھا جس کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ محب مرزا اور حنا چوہدری ڈرامہ سیریل ’ترک وفا‘ میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جسے شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow