سحری اور افطاری شوہر بناتے ہیں، صرحا اصغر

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے انکشاف کیا ہے کہ سحری اور افطاری شوہر لالہ عمر مرتضیٰ بناتے ہیں۔ اداکارہ صرحا اصغر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی اور زندگی میں شادی کے بعد آنے والی تبدیلیوں سے متعلق اظہار خیال کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ […]

 0  4
سحری اور افطاری شوہر بناتے ہیں، صرحا اصغر

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے انکشاف کیا ہے کہ سحری اور افطاری شوہر لالہ عمر مرتضیٰ بناتے ہیں۔

اداکارہ صرحا اصغر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی اور زندگی میں شادی کے بعد آنے والی تبدیلیوں سے متعلق اظہار خیال کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ شادی سے قبل بہن کے ساتھ سحری اور افطاری بناتی تھی لیکن اب یہ تمام ذمہ داری شوہر نے سنبھال لی ہے اور میں صرف کھانے کو چکھتی ہوں۔

صرحا اصغر نے کہا کہ شوہر یہ سب محبت میں کرتے ہیں اور رمضان ان کے لیے ایک تہوار کی طرح ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے سسرال والے یہاں نہیں رہتے، ان میں سے زیادہ تر بیرون ملک مقیم ہیں اور میری ساس بھی سفر کرتی رہتی ہیں، گھر میں کم لوگ ہی موجود ہوتے ہیں۔

صرحا اصغر نے کہا کہ میرے شوہر کو کھانے کا کافی شوق ہے اسی لیے وہ چاہتے ہیں کہ دسترخوان وسیع ہو۔

واضح رہے کہ صرحا اصغر اور لالہ عمر مرتضیٰ دسمبر 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کے ہاں نومبر 2022 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow