حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر نظریں جمالیں

حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر نظریں جمالیں فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی خواہش ظاہر کردی۔ قومی فاسٹ بولر حسن علی پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں جب کہ وہ قومی ٹیم کی جانب سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ... Read more

 0  1
حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر نظریں جمالیں

حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر نظریں جمالیں

حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر نظریں جمالیں

فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی خواہش ظاہر کردی۔

قومی فاسٹ بولر حسن علی پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں جب کہ وہ قومی ٹیم کی جانب سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی کھیلنا چاہتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے سخت محنت اور شاندار کارکردگی کے ذریعے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم میں جگہ حاصل کرنی کی خواہش کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا ’’میری خواہش ہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا حصہ بنوں جب کہ میں اس کے لیے سخت محنت بھی کررہا ہوں اور اپنی کارکردگی سے سیلکٹرز کی توجہ حاصل کرنا چاہتا ہوں‘‘۔

انہوں نے کہا ’’امید ہے کہ کارکردگی دکھا کر ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کرنے میں کامیاب ہو جاؤں گا جب کہ میرا ہدف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے جہاں میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا‘‘۔

حسن علی نے کہا ’’ہم لیگ میں اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہمیں دو سخت میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم اگلے میچز جیت کر کراچی کے شائقین کو خوش کرنے کی کوشش کریں گے‘‘۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل 9 میں اب تک پانچ میچز کھیلے ہیں جن میں سے انہیں تین میں شکست جب کہ دو میں کامیابی حاصل پوئی ہے۔ کراچی کنگز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow