حارث رؤف کی کامران غلام کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی کامران غلام کو ماضی میں تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں کامران غلام نے ڈیبیو پر سنچری اسکور کی لیکن کامران کو پی ایس ایل کے میچ کے دوران قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے تھپڑ مارا تھا جس کی […]

 0  1
حارث رؤف کی کامران غلام کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی کامران غلام کو ماضی میں تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں کامران غلام نے ڈیبیو پر سنچری اسکور کی لیکن کامران کو پی ایس ایل کے میچ کے دوران قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے تھپڑ مارا تھا جس کی ویڈیو دوبارہ سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہے۔

کامران غلام ڈیبیو پر سنچری اسکور کرکے 13ویں پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔

ڈومیسٹک میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کامران غلام کو بالآخر بابر اعظم کو ڈراپ کرکے موقع فراہم کیا گیا اور انہوں نے اپنا انتخاب درست بھی ثابت کردیا۔

بابر اعظم نے بھی انہیں مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’کامران بہت اچھا کھیلے ہو۔‘

تاہم جیسے ہی کامران غلام کا نام سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا تو پی ایس ایل کی پرانی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی جس میں حارث رؤف نے انہیں تھپڑ مارا تھا۔

آئی پی ایل 2022 میں حارث رؤف نے کیچ چھوڑنے پر کامران غلام کو تھپڑ مارا تھا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حارث نے انہیں تھپڑ مارا پھر وہ بھی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاسٹ بولر کو وکٹ حاصل کرنے پر مبارک باد دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jaago TV (@jaago.tv)

ناصر حسین نے پہلے دن کے اختتام کے بعد اسکائی کرکٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کامران کو خوب سراہا۔ انگلینڈ کے سابق کپتان نے کامران کی اننگز کی پختگی کی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کامران کو اپنی باری کا انتظار کرنا پڑا وہ پچھلے تین سالوں میں شاندار رنز بنا رہا ہے۔ اس نے جارحیت اور دفاع کے درمیان صحیح توازن حاصل کیا۔

انہوں نے آگے بڑھ کر کامران کے اعتماد اور رویے کی تعریف کی، اسٹیو اسمتھ سے موازنہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی عام طور پر سویپ شاٹ کو پسند کرتے ہیں، وہ اپنے لاکر میں رکھتے ہیں اس نے اپنے پیروں کو بھی استعمال کیا۔ جب وہ گیند کا دفاع کرتا ہے اور چارج کرتا ہے تو اسے اس کے بارے میں اسٹیو اسمتھ کا تھوڑا سا احساس ہوتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow