80 ہزار سال بعد نظر آنے والے دم دار ستارے کا انسانی آنکھ سے دلفریب نظاہرہ، ویڈیو
سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں دوربین کی مدد سے ایسے دم دار ستارے کا نظارہ کیا جا رہا ہے جو 80 ہزار سال میں صرف ایک مرتبہ ہی نظر آتا ہے۔ ان دنوں سعودی عرب، روس سمیت دنیا کے کئی ممالک کے شہری اپنے افق پر ایسے دم دار ستارے کا نظارہ […]
سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں دوربین کی مدد سے ایسے دم دار ستارے کا نظارہ کیا جا رہا ہے جو 80 ہزار سال میں صرف ایک مرتبہ ہی نظر آتا ہے۔
ان دنوں سعودی عرب، روس سمیت دنیا کے کئی ممالک کے شہری اپنے افق پر ایسے دم دار ستارے کا نظارہ بغیر کسی دوربین کی مدد کے کر سکتے ہیں جو 80 ہزار سال میں صرف ایک بار ہی نظر آتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے باسی 30 اکتوبر تک اس تاریخی منظر کا نظارہ کر سکیں گے اور اس کے بعد معلوم نہیں کہ اگلی بار اس ستارے کا نظارہ کرنے کے لیے کوئی مخلوق یا دنیا موجود ہوگی بھی یا نہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق کا کہنا ہے کہ ان دنوں سعودی عرب کے افق سے ایسے نادر دم دار ستارے کا بغیر کسی دوربین کی مدد کے کھلی آنکھ سے مشاہدہ کیا جا سکتا ہے جو 80 ہزار سال میں ایک بار ہی ہماری زمین کے مدار سے گزرتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ ستارہ انتہائی نادر ہے اور سعودی عرب میں سورج غروب ہونے کے بعد مغربی افق پر اسے با آسانی دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر خالد نے مزید کہا کہ بعض دم ستارے کرہ ارض کے افق سے گزرتے ہیں، جن میں سے بعض ہزاروں سال میں ایک مرتبہ اور بعض کئی سو سال بعد گزرتے ہیں۔
ڈاکٹر خالد نے مزید کہا کہ بعض دم ستارے کرہ ارض کے افق سے گزرتے ہیں، جن میں سے بعض ہزاروں سال میں ایک مرتبہ اور بعض کئی سو سال بعد گزرتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟