جھانوی کپور کی طبعیت اچانک بگڑ گئی، اداکارہ اسپتال منتقل

بالی ووڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ جھانوی کپور کو اچانک طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل کرنا پڑا، تاہم ان کی حالت خطے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ جھانوی کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر کی تصدیق ان کے والد بونی کپور نے بھی کردی ہے، اداکارہ اپنی آنے والی فلم الجھ کی تشہیر […]

 0  2
جھانوی کپور کی طبعیت اچانک بگڑ گئی، اداکارہ اسپتال منتقل

بالی ووڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ جھانوی کپور کو اچانک طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل کرنا پڑا، تاہم ان کی حالت خطے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

جھانوی کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر کی تصدیق ان کے والد بونی کپور نے بھی کردی ہے، اداکارہ اپنی آنے والی فلم الجھ کی تشہیر میں مصروف تھیں کہ ان کی طبعیت خراب ہوگی، انھیں شدید فوڈ پوائزننگ کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

اداکارہ اپنی آنے والی فلم ’اُلجھ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، تاہم شدید فوڈ پوائزننگ کے باعث وہ اسپتال میں داخل ہوگئی ہیں۔

خبر کی تصدیق کرتے ہوئے جھانوی کے والد اور پروڈیوسر بونی کپور نے بتایا کہ اداکارہ کو ایک یا دو دن میں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

اداکار کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ جھانوی کو جمعرات کو جنوبی ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، صحت کی خرابی کی وجہ سے انھوں نے بدھ کے روز اپنی تمام اپائنٹمنٹس کو بھی ملتوی کر دیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اب ان کی صحت بہتر ہے اور وہ بہتر محسوس کررہی ہیں تاہم انھیں کافی نقاہت کا سامنا ہے، اس لیے ایک یا دو روز میں وہ اسپتال سے گھر آئیں گی۔

خیال رہے کہ جھانوی کپور نے حال ہی میں اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں کافی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اور تقریب سے ان کی دیگر بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ کئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow