سکھر میں خاتون ڈاکٹر کورنیا کا مفت ٹرانسپلانٹ کرنے کیلیے پُرعزم

سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں خاتون ڈاکٹر کورنیا کا مفت ٹرانسپلانٹ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ آنکھوں کے ماہرین کے مطابق صدمہ، انفیکشن، غذائیت کی کمی یا موروثی مسائل بینائی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور اس کی وجہ سے اندھا پن بھی ہو سکتا ہے۔ ملک میں کورنیا کی کمی کا مسئلہ […]

 0  2
سکھر میں خاتون ڈاکٹر کورنیا کا مفت ٹرانسپلانٹ کرنے کیلیے پُرعزم

سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں خاتون ڈاکٹر کورنیا کا مفت ٹرانسپلانٹ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آنکھوں کے ماہرین کے مطابق صدمہ، انفیکشن، غذائیت کی کمی یا موروثی مسائل بینائی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور اس کی وجہ سے اندھا پن بھی ہو سکتا ہے۔

ملک میں کورنیا کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے، آپریشن کرنے والے سرجن ودیگر سہولیات تو موجود ہیں لیکن کورنیا کے عطیات دستیاب نہیں۔

ایسے میں سکھر سے تعلق رکھنے والی خاتون کورنیا ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر تہمینہ امداد نے بینائی سے محروم افراد کا مفت کورنیا ٹرانسپلانٹ کرنے کا عزم پورا کر دکھایا۔

ڈاکٹر تہمینہ امداد نے سماجی تنظیم کے ساتھ مل کر پہلے بھی کئی آپریشن کیے مگر حال ہی میں چار کامیاب کورنیا ٹرانسپلانٹ بلامعاوضہ کرکے لوگوں کی آنکھوں کی روشنی واپس دلوائی۔

چاروں کورنیا کے شکار مریضوں کا تعلق دیہی علاقوں کے غربا خاندانوں سے تھا۔

کورنیا آنکھ کی وہ پتلی ہے جس کے ذریعے ہم دنیا کی روشنی اور خوبصورتی کو دیکھ سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جسم کے ہر حصے میں خون کی موجودگی ہوتی ہے مگر ہماری آنکھ میں موجود رنگین حصہ جسے کورنیا کہا جاتا ہے اسے خون کی ضرورت نہیں ہوتی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow