جرمن قونصل جنرل نے کراچی کنگز کو فیورٹ ٹیم قرار دیدیا
کراچی میں تعینات جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لارڈز کراچی کنگز کے مداح نکلے۔ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال جرمنی کے قونصل خانے پہنچے تو قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے ان کا استقبال کیا۔ قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز اور سلمان اقبال کے درمیان ملاقات میں کھیلوں کے فروغ سمیت دیگر امور […]
کراچی میں تعینات جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لارڈز کراچی کنگز کے مداح نکلے۔
کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال جرمنی کے قونصل خانے پہنچے تو قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے ان کا استقبال کیا۔
قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز اور سلمان اقبال کے درمیان ملاقات میں کھیلوں کے فروغ سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
کراچی کنگز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور کھیلوں کے فروغ میں سلمان اقبال کا اہم کردار ہے۔ قونصل جنرل نے ایونٹ میں کراچی کنگز کی بھرپور سپورٹ کا بھی اعلان کیا۔
کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے قونصل جنرل کو ٹیم کی جرسی بھی پیش کی۔
کراچی کنگز ہوم گراؤنڈ پر کل اپنا پہلا کھیلے گی اور اپنی کچھار میں اسلام آباد یونائیٹڈ سمیت دوسری ٹیموں کا شکار کرے گی۔
کراچی کنگز کے اونز سلمان اقبال نے ٹوئیٹ کیا کہ اپنے شہر پہنچ گئے ہیں امید کرتا ہوں فینز کراچی کنگز کی ٹی شرٹ پہن کر اسٹیڈیم نیلا سمندر بنا دیں گے۔
کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی کراچی میں کھیلنے کیلئے پُرجوش ہیں اچھی ٹیم وہ ہوتی ہے جو اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہے اور ہماری ٹیم نے بہت کچھ سیکھا ہے اور سب نے پرفارم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اچھا آغاز مل رہا ہے لیکن میں اس کو آگے نہیں بڑھا پارہا، جب میری پرفارمنس آئے گی تو ٹیم کو اور بھی فائدہ ہوگا۔
فاسٹ بولر میرحمزہ کو امید ہے ٹیم کو فل سپورٹ ملے گی جب کہ سعد بیگ اور دیگر کھلاڑیوں کا اصرار ہے کہ شائیقن اسٹیڈیم بھر دیں۔
کراچی کنگز پی ایس ایل سیزن 9 کی پوائنٹس ٹیبل میں تین میچوں میں دو فتوحات کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ کل بدھ کو کراچی کی نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟