جار کے ڈھکن نے بیوی کو طلاق لینے پر مجبور کر دیا
بعض اوقات ایسے واقعات سامنے آتے ہیں کہ یقین نہیں آتا جیسا کہ ایک خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق کیلیے انتہائی مضحکہ خیز وجہ بیان کی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ریڈ اٹ‘‘ پر ایک خاتون صارف کی پوسٹ وائرل ہوئی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر سے تنگ ہیں […]
بعض اوقات ایسے واقعات سامنے آتے ہیں کہ یقین نہیں آتا جیسا کہ ایک خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق کیلیے انتہائی مضحکہ خیز وجہ بیان کی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ریڈ اٹ‘‘ پر ایک خاتون صارف کی پوسٹ وائرل ہوئی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر سے تنگ ہیں جس کی وجہ سے طلاق کا مقدمہ دائر کیا ہے اور خاتون کے بقول جس وجہ سے وہ اپنے شوہر سے تنگ ہیں وہ ان کا جار کے ڈھکن مضبوطی سے بند کرنا ہے۔
خاتون کے مطابق اُن کے شوہر جان بوجھ کر کھانے کے برتنوں کے ڈھکن اس قدر مضبوطی سے بند کرتے ہیں کہ اسے کھولنے کے لیے انہیں سخت محنت کرنی پڑتی ہے یا بار بار پڑوسیوں سے مدد لینی پڑتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ 5 سال سے یہ اذیت برداشت کر رہ ہیں اور کئی بار اپنی بے بسی پر رو بھی پڑتی ہے، کئی بار ایسا ہوا ہے کہ میں کسی مطلوبہ چیز کا جار کھول نہیں پاتی اور پھر مجھے اس کا نیا پیکٹ کھولنا پڑتا ہے۔
خاتون کے صبر کا پیمانہ اُس وقت لبریز ہوا جب اُن کے شوہر 10 دن تک کے لیے شہر سے باہر چلے گئے اور گھر میں کوئی ایک جار ایسا نہیں تھا جس کا ڈھکن سختی سے بند نہ کیا گیا ہو۔
جس کے بعد خاتون نے فوری طور پر عدالت سے رجوع کر لیا اور اپنے شوہر سے طلاق لینے کی درخواست دائر کردی۔
تاہم خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ جار کے ڈھکن اس لیے سختی سے بند کرتے ہیں تاکہ اس میں کھانے کی اشیا صحیح اور تازہ رہیں۔
یہ پوسٹ بعد ازاں ریڈ اٹ سے حذف کر دی گئی مگر کئی صارفین نے جہاں خاتون سے ہمدردی کا اظہار کیا وہیں ایسے صارفین بھی تھے جنہوں نے اس پوسٹ کو من گھڑت اور توجہ حاصل کرنے کا ذریعہ قرار دیا۔
طلاق لینے والی اہلیہ سے ناراض شوہر کی بدلہ لینے کیلیے خوفناک حرکت
آپ کا ردعمل کیا ہے؟