چاند پر ریل گاڑی چلانے کی تیاریاں، ناسا کا بڑا اقدام
واشنگٹن : امریکی خلائی ایجنسی ناسا چاند پر جدید ریلوے نظام قائم کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے، قمری ٹرینیں سطح کے ارد گرد موجود مواد کی منتقلی کا کام کرسکتی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے چاند پر ریلوے نظام بنانے انسانوں اور سامان کو […]
واشنگٹن : امریکی خلائی ایجنسی ناسا چاند پر جدید ریلوے نظام قائم کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے، قمری ٹرینیں سطح کے ارد گرد موجود مواد کی منتقلی کا کام کرسکتی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے چاند پر ریلوے نظام بنانے انسانوں اور سامان کو مریخ پر منتقل کرنے کے منصوبے کیلئے فنڈنگ کا آغاز کردیا ہے۔
اس حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ناسا کے (این آئی اے سی) پروگرام کے عہدیدار نے کہا ہے کہ ناسا ایسے منصوبوں پر کام کرے گا جو سائنس فکشن جیسے تصورات ہیں تاہم اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ وہ جلد ہی عمل میں لائے جائیں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ممکن ہے کہ کسی بھی دن مستقبل میں یہ تصورات حقیقت کا روپ دھار لیں گے۔
ناسا عہدیدار کا کہنا تھا کہ مذکورہ منصوبوں میں چاند پر ریلوے کا جدید نظام، دوربین اور انسانوں اور سامان کو مریخ تک لے جانے کے لیے ٹرانزٹ سسٹم شامل ہیں۔ اس مقصد کیلئے مجموعی طور پر چھ منصوبے ہیں جن میں سے ادارہ ابتدائی مراحل سے گزر چکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں یہ منصوبے مزید تحقیق کے لیے اگلے دو سالوں تک 600,000 ڈارلز جمع کرلیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟