تلک ورما نے ٹی 20 کرکٹ میں عالمی ریکارڈ بنا دیا

بھارت کے نوجوان بیٹر تلک ورما نے ٹی 20 میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سید مشتاق علی ٹرافی 2024 میں تلک ورما نے تاریخ رقم کی اور وہ دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں جس نے تین ٹی 20 میچ میں لگاتار سنچریاں اسکور […]

 0  0

بھارت کے نوجوان بیٹر تلک ورما نے ٹی 20 میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سید مشتاق علی ٹرافی 2024 میں تلک ورما نے تاریخ رقم کی اور وہ دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں جس نے تین ٹی 20 میچ میں لگاتار سنچریاں اسکور کی ہیں۔

انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف آخری دو میچز میں سنچریاں اسکور کیں۔

پھر انہوں نے سید مشتاق علی ٹرافی میں ایک اور سنچری اسکور کرکے تاریخ رقم کردی، بائیں ہاتھ کے بیٹر نے جنوبی افریقہ کیخلاف 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

تلک ورما نے سیریز کے چوتھے میچ میں 120 رنز کی اننگز حیدرآباد اور میگھالیا کے درمیان میچ میں کھیلی۔

ممبئی کے بیٹر نے 67 گیندوں پر 151 رنز بنائے اور ان کی اننگ میں 14 چوکے اور 10 بلند و بالا چھکے شامل تھے جبکہ اسٹرائیک ریٹ 225.37 تھا۔

تلک ورما کی یہ اننگز ان کی ٹی 20 میں کامیابی کا ثبوت ہیں جبکہ انہوں نے ٹی 20 میں ہم وطن بیٹر شریاس ایئر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ تلک ورما کو آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز نے ریٹین کیا ہے، ممبئی انڈینز کے ریٹین کھلاڑیوں میں جسپریت بمراہ، ہاردک پانڈیا، سوریا کمار یادیو، روہت شرما اور تلک ورما شامل ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow