تاپسی پنو کی شادی کی ویڈیو لیک ہوگئی
ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو کی شادی کی تقریب کی ویڈیو لیک ہو کر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاپسی پنو نے اپنے بوائے فرینڈ سابق بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوئے سے 23 مارچ 2024 کو ادے پور میں شادی کی جس کا جوڑے نے اب تک باضابطہ اعلان نہیں کیا اور نہ […]
ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو کی شادی کی تقریب کی ویڈیو لیک ہو کر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تاپسی پنو نے اپنے بوائے فرینڈ سابق بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوئے سے 23 مارچ 2024 کو ادے پور میں شادی کی جس کا جوڑے نے اب تک باضابطہ اعلان نہیں کیا اور نہ ہی شادی کی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کی ہے۔
آج سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں تاپسی پنو کو دلہن کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے روایتی سرخ سلوار سوٹ زیب تن کیا ہے جبکہ دلہے میاں میتھیاس بوئے شیروانی میں نظر آ رہے ہیں۔
متعلقہ: میری زندگی میں شادی اولین ترجیح نہیں ہے، تاپسی پنو
ویڈیو میں جوڑے کو ہاروں کا تبادلہ کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ اس کے بعد وہ ایک ساتھ جھومتے ہوئے نظر آئے۔
تاپسی پنو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں لیکن انہوں نے شادی کی تقریبات کو ہر ممکن حد تک نجی رکھا۔ تقریب میں شریک کسی مہمان نے مذکورہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو اب خاصی وائرل ہو چکی ہے۔
جوڑے کی شادی کی تقریب میں قریبی دوستوں، فلمساز انوراگ کشیپ، کنیکا ڈھلون اور پاویل گلاٹی نے شرکت کی تھی۔ تاپسی اور میتھیاس 2013 سے ایک ساتھ ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟