تاپسی پنو کو بڑی فلمی شخصیات کے ساتھ فلموں کی آفر کیوں نہیں ہوتی؟

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے بڑی فلمی شخصیات کے ساتھ فلموں کی آفرز نہ ہونے کی وجہ خود ہی بتا دی۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تاپسی پنو نے دہلی میں ’ساہتیہ آج تک‘ کے ایک خصوصی سیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنے کیریئر پر […]

 0  0

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے بڑی فلمی شخصیات کے ساتھ فلموں کی آفرز نہ ہونے کی وجہ خود ہی بتا دی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تاپسی پنو نے دہلی میں ’ساہتیہ آج تک‘ کے ایک خصوصی سیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنے کیریئر پر کھل کر بات کی۔

سیشن کے دوران تاپسی پنو نے انکشاف کیا کہ فلمساز اور مصنف انہیں بڑے ہیروز والی فلمیں پیش نہیں کرتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ان کہانیوں کو مسترد کر دیں گی۔

بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ میرا مینیجر اکثر مجھ سے پوچھتا ہے کہ فلمساز آپ کیلیے بڑے اداکاروں کے ساتھ فلمیں کیوں نہیں لاتے؟ وہ سمجھتے ہیں کہ میں منع کر دوں گی لیکن ایسا نہیں ہے، جب میں کسی بڑے ہیرو کے ساتھ فلم کرتی ہوں تو فلم میں کام کرنے کا دباؤ مجھ پر نہیں ہوتا۔

یاد رہے کہ تاپسی پنو نے بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’ڈنکی‘ کا حوالہ دیا۔ اداکارہ نے کہا کہ اس فلم میں راجکمار ہیرانی اور شاہ رخ خان اور میں تھی، میں ایسی فلمیں کرنا چاہتی ہوں جن میں اہم کردار ہوں لیکن بغیر کسی دباؤ کے۔

انہوں نے کہا کہ میں اچھے اور مزیدار کردار کرنا چاہتی ہوں اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ کسی بڑے ہیرو کے مقابل ہے یا نہیں؟

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow