بھارتی ہیڈ کوچ کا چناؤ، گوتم کو ناک آؤٹ کرنے گنگولی بھی میدان میں آگئے

راہول ڈریوڈ کی خالی پوسٹ کو پُر کرنے اور بھارتی ہیڈ کوچ کی دوڑ سے گوتم گھمبیر کو باہر کرنے گنگولی بھی میدان میں آگئے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ڈریوڈ بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے سبکدوش ہوجائیں گے، اس کے بعد وی وی ایس لکشمن اور گوتم گمبھیر کو بھارتی ٹیم […]

 0  3
بھارتی ہیڈ کوچ کا چناؤ، گوتم کو ناک آؤٹ کرنے گنگولی بھی میدان میں آگئے

راہول ڈریوڈ کی خالی پوسٹ کو پُر کرنے اور بھارتی ہیڈ کوچ کی دوڑ سے گوتم گھمبیر کو باہر کرنے گنگولی بھی میدان میں آگئے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ڈریوڈ بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے سبکدوش ہوجائیں گے، اس کے بعد وی وی ایس لکشمن اور گوتم گمبھیر کو بھارتی ٹیم کا اگلا ہیڈ کوچ بننے کے لیے سرکردہ امیدوار سمجھا جارہا ہے، ایسے میں گنگولی نے بھی کوچنگ کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

کولکتہ میں نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے سابق صدر گنگولی نے انکشاف کیا کہ وہ بھارتی ٹیم کی کوچنگ کرنا پسند کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی کوچنگ ایک بہترین تجربہ ہوگا۔

اس سے قبل وہ گوتم گمبھیر کے ہیڈ کوچ بننے کی خبروں پر ایک ٹوئٹ بھی کرچکے ہیں جس میں انھوں نے بھارتی بورڈ کو بہت دیکھ بھال کر کوچ رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے راہول ڈریوڈ کی جگہ سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کو بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کے لیے ان سے رابطہ کیا ہے

ویب سائٹ کرک انفو کا کہنا تھا کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے سابق اوپنر سے رابطہ کیا ہے کیونکہ وہ سبکدوش ہونے والے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا متبادل تلاش کرنے کے لیے سرگرداں ہیں۔

بھارتی بورڈ نے مبینہ طور پر ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے اسٹیفن فلیمنگ سے بھی رابطہ کیا تھا لیکن چونکہ یہ میعاد 2027 ورلڈ کپ تک ہوگی اس لیے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اس کے تیار نظر نہ آئے۔

گوتم اس وقت کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مینٹور کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کی کوچنگ میں کے کے آر نے تیسری بار آئی پی ایل کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow