بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر آئی سی سی کا ’پلان بی‘ سامنے آگیا

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اگر بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کرتی ہے تو پھر آئی سی سی ’پلان بی‘ پر عمل کرسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اپروول نوٹ میں ذکر کیا گیا ہے کہ ’پی سی بی نے ایونٹ […]

 0  1

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اگر بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کرتی ہے تو پھر آئی سی سی ’پلان بی‘ پر عمل کرسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اپروول نوٹ میں ذکر کیا گیا ہے کہ ’پی سی بی نے ایونٹ کی میزبان کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کا مسودہ تیار کیا ہے جسے منظوری کے لیے ایف اینڈ سی اے کو پیش کیا گیا ہے۔‘

سی ای سی کے اپروول نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ’اگر پاکستان سے باہر کچھ میچ کھیلنے کی ضرورت پیش آتی ہے ہو تو انتظامیہ نے ایونٹ کے انعقاد کے اخراجات میں اضافے کے تخمینے کی بھی منظوری دے دی ہے۔‘

"ایک منصوبہ بندی کی میٹنگ اور مجوزہ میچ کے مقامات کا معائنہ مارچ 2024 میں پاکستان میں ہوا تھا۔ سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کے لیے تینوں مقامات پر قابل ذکر تزئین و آرائش کا کام جاری ہے”، نوٹ میں مزید کہا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ’مارچ 2024 میں پاکستان میں مجوزہ میچز کے مقامات کا معائنہ ہوا تھا، چیمپئنز ٹرافی کے تینوں مقامات کی تزئین و آرائش اور سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کے لیے جاری ہے۔‘

اطلاعات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا ڈرافٹ شیڈول بھی تیار کرلیا گیا ہے اور بھارت کے میچز لاہور میں ہونے والے ہیں جہاں ان کا مقابلہ میزبان پاکستان سے بھی ہو گا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اگلے سال پاکستان میں ہونی ہے جو 19 فروری سے 9 مارچ تک منعقد ہوگی جبکہ میزبان پاکستان اس ایونٹ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے بطور میزبان منتخب ہونے کے بعد سے چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کی شرکت پر بڑے سوالیہ نشانات ہیں اور وہ مسلسل اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow