بھارتی ٹیلی ویژن کا سب سے امیر اداکار کون ہے؟
بھارت کی ٹیلی ویژن انڈسٹری کا سب سے امیر اداکار کون ہے جس کے اثاثے 300 کروڑ روپے سے زائد ہیں، اس سیلیبریٹی کا نام سامنے آگیا۔ یوں تو بالی ووڈ میں ایک سے ایک امیر ترین اداکار موجود ہیں جو اپنی دولت، گھر اور گاڑیوں کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے […]
بھارت کی ٹیلی ویژن انڈسٹری کا سب سے امیر اداکار کون ہے جس کے اثاثے 300 کروڑ روپے سے زائد ہیں، اس سیلیبریٹی کا نام سامنے آگیا۔
یوں تو بالی ووڈ میں ایک سے ایک امیر ترین اداکار موجود ہیں جو اپنی دولت، گھر اور گاڑیوں کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں تاہم بھارت کی ٹیلی ویژن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار بھی کچھ کم امیر نہیں جن کے اثاثے اربوں میں ہیں۔
بھارت کی اس امیر ترین ٹی وی شخصیت نے بنیادی طور پر ٹی وی پر کوئی اداکاری نہیں کی ہے مگر وہ اپنے کام میں اس قدر مہارت رکھتے ہیں کہ انھوں نے تفریح کے فن میں بہت نام پیدا کیا ہے۔
متعدد رپورٹس کے مطابق کامیڈین کپل شرما امیر ترین ٹی وی اسٹار بن کر ابھرے ہیں، بتایا جاتا ہے کہ کپل شو، دی گریٹ انڈین کپل شو کے لیے وہ فی قسط 5 کروڑ روپے کا معاوضہ لیتے ہیں۔
منی کنٹرول کے مطابق کپل شرما کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 300 کروڑ بھارتی روپے ہے، ان کے پاس اندھیری میں 15 کروڑ روپے کا ایک پرتعیش اپارٹمنٹ بھی ہے، جہاں وہ اپنی ماں، بیوی گنی چترتھ اور دو بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔
2024 میں وہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل تھے، فارچیون انڈیا کے مطابق، کپل شرما نے مالی سال 24 میں 26 کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کیا۔
کپل شرما امیر ہندوستانی ٹیلی ویژن اسٹار روپالی گنگولی، تیجسوی پرکاش یا کرن کندرا سے بھی دولت میں کہیں زیادہ آگے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟