بھارتی فلموں کا مقبول ولن اسلام کا داعی بن گیا

حالیہ برسوں میں کئی بالی ووڈ ستاروں نے مذہبی وجوہات کی بناء پر انڈسٹری کو الوداع کیا ہے، جس میں کہ زائرہ وسیم اور ثنا خان بھی شامل ہیں تاہم، ایک اور اداکار عارف خان ہیں، جنہوں نے مذہبی راستہ اختیار کرنے کے لیے اداکاری چھوڑنے کا انتخاب کیا۔ 1991 میں اجے دیوگن نے فلم […]

 0  1
بھارتی فلموں کا مقبول ولن اسلام کا داعی بن گیا

حالیہ برسوں میں کئی بالی ووڈ ستاروں نے مذہبی وجوہات کی بناء پر انڈسٹری کو الوداع کیا ہے، جس میں کہ زائرہ وسیم اور ثنا خان بھی شامل ہیں تاہم، ایک اور اداکار عارف خان ہیں، جنہوں نے مذہبی راستہ اختیار کرنے کے لیے اداکاری چھوڑنے کا انتخاب کیا۔

1991 میں اجے دیوگن نے فلم انڈسٹری میں ’پھول اور کانٹے‘ سے ڈیبیو کیا، ا اپنی پہلی فلم میں اجے دیوگن کی زبردست کارکردگی نے ناظرین کے دل جیت لیے، اس فلم میں عارف خان نے مشہور ولن ’ راکی‘ کا کردار نبھایا تھا جہاں انہوں نے اپنی اداکاری سے کافی داد سمیٹی تھی۔

اس کے بعد عارف خان نے کئی فلموں میں ولن کا کردار ادا کیا، انہوں نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان، سنیل شیٹی، اور اجے دیوگن جیسے ستاروں کے ساتھ کام کیا، 1990 کی دہائی میں کئی فلموں میں نظر آنے کے باوجود، ان کا کیریئر تیزی سے کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

لیکن عارف خان نے دین کی خاطر اداکاری اور بالی ووڈ کو خیرباد کہہ کر روحانیت کی جانب گامزن ہوگئے، آج ان کی شخصیت میں حیرت انگیز تبدیلی نے بہت بدل دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SAAD AHMED (@saad_view)

عارف خان نے اپنی اداکاری کے ذخیرے کو بالی ووڈ سے آگے ہولی وڈ تک بھی پھیلایا، وہ 2007 میں ہالی ووڈ کی فلم ’اے مائیٹی ہارٹ‘ میں نظر آئے، جہاں انہیں انجلینا جولی کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کا موقع ملا۔

کئی سال بالی ووڈ میں گزارنے کے بعد عارف خان نے فلمی دنیا کی چمک دمک کو چھوڑ کر تبلیغی جماعت کے ساتھ جڑتے ہوئے روحانیت کی راہ اپنائی، انہوں نے اسلام کی تعلیمات پھیلانے اور سادگی کی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔

وبائی امراض کورونا کے دروان عارف خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں ان کی نمایاں طور پر بڑھی ہوئی داڑھی اور بدلے ہوئے روپ کو دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں انہوں نے کہا تھا کہ اپنے آپ کو مکمل طور پر اسلام کے لیے وقف کرنے کے لیے فلم انڈسٹری سے دوری کا فیصلہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arif Khan (@arifkhanofficial69)

ایک انٹرویو میں عارف خان نے بتایا کہ فلمی دنیا میں رہتے ہوئے وہ بےچینی کا شکار تھے اور انہیں سکون نہیں مل رہا تھا، وہ اکثر سوچتے کہ انہیں بڑے بینرز کی فلموں میں کردار کیوں نہیں ملتے، اس دباؤ نے انہیں بری عادتوں اور نشے کی لت میں مبتلا کر دیا، کئی سال بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد انہوں نے فلمی دنیا کو چھوڑ کر اپنے مذہب کی طرف رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow