بھارتی باکسر کو چاروں شانے چت کرنیوالے شہیر آفریدی کی وطن واپسی

تھائی لینڈ میں روایتی حریف بھارتی باکسر کو چاروں شانے چت کر کے پاکستان کا نام روشن کرنے والے سندھ پولیس کے جوان شہیر آفریدی وطن واپس پہنچ گئے۔ شہیر آفریدی گزشتہ شب کراچی پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر ان کا ایس ایس پی ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف)، جنیسر ٹاؤن کے چیئرمین اور اہلخانہ […]

 0  1
بھارتی باکسر کو چاروں شانے چت کرنیوالے شہیر آفریدی کی وطن واپسی

تھائی لینڈ میں روایتی حریف بھارتی باکسر کو چاروں شانے چت کر کے پاکستان کا نام روشن کرنے والے سندھ پولیس کے جوان شہیر آفریدی وطن واپس پہنچ گئے۔

شہیر آفریدی گزشتہ شب کراچی پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر ان کا ایس ایس پی ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف)، جنیسر ٹاؤن کے چیئرمین اور اہلخانہ نے پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور پھولوں کی پتیان نچھاور کیں جب کہ ایئرپورٹ کی فضا پاکستان زندہ باد اور سندھ پولیس کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی۔

ایشین چیمپئن شہیر آفریدی نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ جب بھی میدان میں جاؤں تو جیت کر آؤں۔

واضح رہے کہ شہیر نے تھائی لینڈ میں بھارتی باکسررونت سولنکی کو ہرا کر پروفیشنل مڈل ویٹ کٹیگری کے ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

پاکستانی شہیر آفریدی بھارتی باکسر کو چت کر کے ایشین چیمپئن بن گئے

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow